Khwab mein Jonk Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Jonk Dekhna Ki Tabeer in Urdu, Jonk Lagane ka Khwab, Khwab mein Jonk ko Khoon Chustay Dekhna, Khwab mein Jonk ko Marna, Khwab ki Tabeer
Khwab mein Jonk Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں جونک کو دیکھنا لالچی دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے جسم سے خون چوستی ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غلبہ پائے گا اور جس قدر جونک نے خون چوسا ہے اسی قدر اس کے مال سے نقصان ہوگا اور اگر دیکھے جونک اس کے گلے میں گئی ہے دلیل ہے کہ دشمن اس کے گھر کے اندر اس کے ساتھ بیٹھے گا اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے گلے میں گئی ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جونک عیال ہے جو دوسروں کا مال کھاتا ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی جونکیں جمع ہوئی ہے اور اس کا خون چوستی ہیں دلیل ہے کہ اس خون کے اندازے کے مطابق اس کے مال کا نقصان ہوگا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر جونک ہے اور اس کا خون چوستی ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے اس کو نقصان پہنچے گا
جونک دیکھنا
لالچی دشمن سے واسطہ پڑے
جونکیں لگوانا
مال کا نقصان ہو اگر بیمار خواب دیکھے تو تندرست ہو
جونک مارتے دیکھنا
دشمن کو مغلوب کرے اور آرام پائے بے فکر ہو جائے
جوں یا جونک دیکھنا
نہایت نحوست وفلاکت اور حقارت کی دلیل ہے
جونک کو مار ڈالنا
دشمن پر فتح و نصرت پائے مفلسی دور ہو