Khwab Mein Jaye Namaz Dekhna ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab Mein Jaye Namaz Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein jai namaaz dekhna,khwab mein jaye namaaz dekhna,khwab mein jaye namaz dekhna,khwab ki tabeer,jaye namaaz dekhnay ki tabeer,jaye namaaz dekhnay ki tabeer in urdu
Khwab Mein Jaye Namaz Dekhna ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جائے نماز دیکھنا بہتری ہے اور اگر دیکھے کہ مسجد میں جائے نماز پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ ملک حجاز کے سفر کو جائے گا فرمان حق تعالی ہے اور مقام ابراہیم پر جائے نماز بناؤ خاص کر اگر دیکھے کہ مسجد میں اعتکاف بھی کیا ہے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ جائے نماز پشم یا سوت ہے دلیل ہے کہ اطاعت اور عبادت میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا جائے نماز جل گیا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا جائے نماز پشمینہ کا ہے دلیل ہے کہ اس کی عبادت ریاکاری کی ہوگی
جائے نماز گم ہونا
اگر خواب میں جائے نماز جل جائے یا گم ہو جائے تو عبادت الہی میں فتور پڑنے کا سبب ہے
جاۓ نماز دیکھنا
اگر گھر میں دیکھے تو خیر وبرکت ہو اور یاد الٰہی میں مشغول ہو
جائے نماز مسجد میں دیکھنا
ملک حجاز کا سفر درپیش ہو حج کرے
جائے نماز کسی کو دیتے دیکھنا
لوگوں کو خدا کی طرف بلائے یعنی تلقین وعظ و نصیحت کرے