Khwab mein Jism Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Jism Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein apna jism dekhna,khwab mein nanga jism dekhna,khwab mein jism mai dard dekhna,khwab mein zakham dekhna,khawab mein body ke tukre dekhna,khwab mein jism par zakham dekhna,khwab mein apna ya kisi ka jism dekhna,khwab mein khud ko nanga dekhna,khwab mein insani badan dekhna,khwab mein jism dekhne ki tabeer

 0  236
Khwab mein Jism Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Jism Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Jism Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ قوم کے اجسام زیادہ ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اپنے اور اہل بیت زیادہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضاء کٹ گئے ہیں یا جسم سے گر پڑے ہیں تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور اس کے اپنے پراگندہ ہوں گے اور دیکھے کہ اس نے اپنا جسم کاٹا ہے یا پراگندہ ہوا ہے تو دلیل ہے اپنے اہل بیت اور خویشوں کو شہروں میں پراگندہ کرے گا

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے اس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑا کٹ گیا ہے تو دلیل ہے اس کو خیر و نفع پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو جسم سے جدا ہو گیا ہے تو دلیل ہے اس کے مال سے کوئی آدمی زور سے کچھ لے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم میں سے گوشت کاٹ کر کسی مرغ کے آگے ڈالتا ہے تو دلیل ہے اپنے مال میں سے کسی کو کچھ بخشے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے اس کے جسم کا کوئی حصہ اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خلقت میں رسوا ہو گا فرمان حق تعالی ہے وہ کہیں گے کہ ہمیں اس نےگویائی دی ہے جس نے ہر ایک چیز کو گویائی عنایت کی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ کسی رستے پر جارہا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس پر بھروسہ کرے گا

اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سے کچھ جدا ہوگیا ہے تو دلیل ہے اس کے خویشوں میں سے کوئی شخص سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضاء درد کرتے ہیں تو دلیل ہے بیمار ہو گا اور اگر دیکھے پرندہ اس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑا لے گیا ہے تو دلیل ہے اس کا مال زور سے لیں گے اور اگر دیکھے اپنے گوشت کا ٹکڑا پرندے کے آگے ڈالا ہے تو دلیل ہے اپنے مال میں سے کچھ کسی کو دے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے اس کے عضاء میں سے کوئی عضو تباہ ہوگیا ہے تو اس سے دلیل ہے کہ وہ راہ راست پر نہیں رہا ہے

 حضرت فضیل رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ میں نے حضور اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے ایک بہت برا خواب دیکھا ہے آپ نے فرمایا کہ کیا دیکھا ہے میں نے عرض کیاکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے لوگوں نے آپ کے جسم سے ایک ٹکڑا کاٹا اور میری گود میں رکھ دیا ہے آپ نے فرمایا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوگا جو تمہاری گود میں بڑھے گا پھر بچہ پیدا ہوا یعنی حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو حضرت فضیل رضی اللہ تعالی عنہ کی پرورش میں بڑے ہوئے

جسم کا کانپنا

خواب میں جسم کا کانپنا امانت میں خیانت کرنے کی علامت ہے

پٹھے جسم کے دیکھنا

اگر مضبوط دیکھے تو الاولاد کثیر اور نیک ہواگر نرم دیکھے تو اولاد کمزور ہو

پٹھا جسم کا خشک دیکھنا

اہل و عیال میں نقصان واقع ہو یا موت آئےپریشانی اٹھائے

آنکھیں زیادہ جسم پر دیکھنا

علم میں ترقی ہوہردلعزیزہو، مشہورعام ہو، نیک نام ہو

پسینہ میں جسم تردیکھنا

اہل وعیال پر اپنا مال خرچ کرے

نقصان اپنے جسم میں دیکھنا

خواب میں اپنے جسم میں نقصان دیکھنا مال کے نقصان کا موجب ہے

نشتر سے جسم چاک کرنا

اولاد کا ملال پائے بیوی سے رنجش ہو

  خواب میں آدمی کا جسم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آدمی کا جسم خواب میں دیکھنا غم و اندوہ کی دلیل ہے کہ لوگوں کی معشیت ہے اور جس قدر جسم میں کمی اور زیادتی دیکھے گا اور معشیت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم لاغر اور نحیف ہے تو درویشی اور بستر  کاموں پر دلیل ہے اور اگر جسم فربہ دیکھے توانگری اور کشائش کار پر دلیل ہے

اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے دھاگہ نکلا ہے اور لمبا ہوگیا ہے تو دلیل ہے عیش اور فراخی سے زندگی گزارے گا اور اس کامال زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے اس کا جسم لوہے یا تانبے کا ہوگیا ہے دلیل ہے اس کی عمر دراز ہو گی اور روزی اور نعمت اس پر فراخ ہوگی اور اگر دیکھے اس کا جسم کانچ کا ہو گیا ہے تو دلیل ہے اس کی موت قریب ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے اس کا جسم درست اور قوی ہے تو دلیل ہے اس کا کام نظام سے ہوگا اور اس کا راز پوشیدہ رہے گا اور اگر دیکھے اس کا جسم ضعیف ہے تو دلیل ہے درویش ہوگا اور اس کا راز  ظاہر ہو گا