Khwab mein Kanta Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Kanta Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein kanta chubna,khwab mein kanta nikalna,khwab mein kante dekhna,khawab mein kanta dekhna,khwab mein kanta chubhna,khawab mein kanta dekhna ya chubna,khwab mein kanta dekhne ki tabeer,khawab mein kanta lagna,khawab mein kanta chubna,khwab mein pair mein kanta chubhna,sapne mein kanta dekhna,khawab mein kanta chubna in urdu
Khwab mein Kanta Dekhna Ki Tabeer
خواب میں کانٹا دیکھنا قرض ہے اگر دیکھے کہ کانٹا اس کے جسم میں ہے یا کسی نے اس کو چبھویا ہے دلیل ہے کہ کسی سے قرض لے گا اور کانٹا کی قدر کے رنج کے مطابق اس سے تلخ بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے جسم میں کانٹا مارا ہے دلیل ہے کہ وہ کسی کو قرض دے گا اور اس سے ناگوار باتیں سنے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے بہت سے کانٹے ہیں اور اس سے اس کے پاؤں کو تکلیف پہنچی ہے دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا اور آخر کار رہائی پائے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ کانٹا خواب میں تین وجہ پر ہے اول قرض دوم گالی سوم کاموں میں مشکل
کانٹا دیکھنا
محبوب کی بے وفائی ظاہر ہو بدکاری و خیانت میں ماہر ہو
رنج والم پائے اگر کانٹوں کی جھاڑ دیکھے تو دنیاوی کاموں میں پھنسے
کانٹا خواب میں بد کردار اور دکھ دینے والا مرد ہے اور کانٹے کو فارسی میں معلاق کہتے ہیں اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کانٹا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے ایسی صفت کے آدمی سے اس کی صحبت اور دوستی ہوگی اور اگر دیکھے کہ کانٹے نے اس کے جسم کو زخمی کیا ہے تو دلیل ہے اس کو کسی بدکردار آدمی سے عذر اور نقصان پہنچے گا
اور اگر دیکھے کہ کانٹا اس سے ضائع ہوا ہے یا اس نے کسی کو بخشا ہے تودلیل ہےکہ بدکردار آدمی کی صحبت سے جدا ہوگا