Khwab Mein Paon Dekhna ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab Mein Paon Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein paon dekhna,khwab mein paon dhona ki tabeer,khwab mein paon zakhmi dekhna,khwab mein paon kata dekhna,khawab mein paon dekhnay ki tabeer,khawab mein paon dekhna,khwab mein foot dekhna,khwab mein paon dekhnay ki tabeer

 0  340
Khwab Mein Paon Dekhna ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Paon Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Paon Dekhna ki Tabeer

اگر خواب میں دیکھے کہ پاؤں دھوتا ہے دلیل ہے جس چیز کی آس ہو اس سے حراس ہو بیوی یا لونڈی کو چھوڑے بھائی یا فرزند سے منہ موڑے

انگلیاں پاؤں کی دیکھنا

زیب وزینت حاصل ہو لونڈی یا اولاد سے خوشی حاصل ہو

جوتا پاؤں سے اتارنا

عورت کو طلاق دے یا مفارقت پائے

چوہے کو پاؤں سے مارنا

بدکارعورت سے چھٹکارا پائے

دوزخ میں پاوں پرزنجیر دیکھنا

غضب الٰہی میں مبتلا ہو غم و اندوہ اور صدمہ عظیم پائے

زنجیر پاؤں میں دیکھنا

گناہوں کا مرتکب ہو چور راہزن یا زانی ہو

کثرت علائق میں گرفتار ہو کاروبار کثرت سے ہو

کانٹے پاؤں میں چبھنا

قرضدار ہو قرضہ اٹھانے کی وجہ سے غم واندیشہ کرے

کانٹے پاؤں سے نکالنا

قرض سے فارغ ہو راحت و آرام پائے

پاؤں کٹا دیکھنا

مال ضائع ہونے کا سبب ہے پائے مال و خستہ حال ہو

پاؤں ٹوٹے دیکھنا

جان جانے کا خطرہ لاحق ہو مصیبت و پریشانی اٹھائے

پاؤں میں تنگ جوتا پہنتے دیکھنا

عورت بدخصلت ملے اگر چوتا نیا پہنتے دیکھے تو باکرہ ملے اگر جوتا پرا نا ہو تو بیوہ یا مطلقہ سخت اور بدمزاج عورت ملے

پاؤں چرند یا پرندے جیسے دیکھنا

قصہ سفر بے سود کرے حیرانی کے سوا کچھ نہ ملے مال حرام پائے

کڑا پاؤں میں پہننا

دختر یا فرزند سعادت مند پائے عورت کو خوف شوہر سے لا پرواہی ہو

گھنگرو پاؤں میں ڈالنا

کسی سے لڑائی جھگڑا وفساد ہوجائے پریشانی اٹھائے

مہندی پاؤں کو لگانا

دکھ دردو مصیبت سے رہائی پائے گھر بیٹھے دولت حاصل ہو

سانپ کو پاؤں میں لپٹے دیکھنا

فاتحہ عورتوں کا دلوائے مصیبت سے جلد خلاصی پائے

جراب پاؤں سے نکالنا

تکلیف و مصیبت دور ہو غم و غصہ سے نجات ملے

پاؤں زمین پر مارنا

مدتوں مصیبت میں گرفتار رہے اگر گھنگھروں کی آواز ہو بے ہودہ گوئی سے راز فاش ہو

پاؤں ٹوٹا دیکھنا

روزی تنگ ہو کوشش نہ کارہ رہے

پاؤں بلند جانب کعبہ کی طرف دیکھنا

کسی بڑی مصیبت میں گرفتار ہونے کا اندیشہ ہے صدقہ دے تاکہ بلا دور ہو

پاؤں بلند جانب آسمان کی طرف دیکھنا

کسی بڑی مصیبت میں گرفتار ہونے کا باعث بنے صدقہ دے تا کہ بلا دور ہو

پاؤں میں کڑا پہنے ہوئے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پاؤں میں کڑا خواب میں دیکھنا خوش سخن یا فرزند یا عیال پر بھروسہ ہے اور اگر بہت سے کڑے دیکھے تو اسی قدر نعمت اور حلال کی روزی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بوڑھی عورت نے پاؤں کا کڑا بخشا ہے تو دلیل ہے اسی قدر انتظام کے ساتھ دنیا کی نعمت اور مال پائے گا

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پاؤں کے کڑے ہیں اور وہ سب بخش دیے ہیں یا ضائع ہوگئے ہیں تو دلیل ہے اگر نعمت رکھتا ہے تو سب خرچ کر دے گا یا ضائع ہوجائے گا 

خواب میں پاؤں کی ایڑی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاؤں کی ایڑی کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے اگر دیکھے اس کی ایڑی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغو ہو گا جس سے پشیمانی اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کی ایڑی جڑ گئی ہے یا زخمی ہوگئی ہے اس کی بھی تاویل وہی ہے لیکن پہلے کی نسبت ندامت کم ہوگی

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے پاؤں کی ایڑی کاٹی اور کھائی ہے اور درندوں کو دی ہے تو دلیل ہے جو کچھ کمائے گا کھائے گا اور دشمنوں کو دے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ایڑی گری ہے تو دلیل ہے بے کار اور درویش ہوگا