Khwab mein Zuban Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Zuban Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein zuban kati dekhna,khwab mein zuban par baal dekhna,khwab mein zuban dekhna kaisa hai,khwab mein zuban katna dekhna,khawab mein zuban lambi dekhna,khawab main zuban ka cut dekhna,khwab mein zubaan dekhna,khwab mein zaban dekhna
Khwab mein Zuban Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ زبان کٹ گئی ہے اور کسی سے جھگڑے بغیر ناقص ہو گئی ہے اور دلیل کے وقت اس کی زبان بند ہوگئی ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان طول اور عرض میں زیادہ ہوگئی ہے دلیل ہے اس کی زبان دلیل کے وقت مقابل پر جاری ہوگی اور بڑھے گی اور مخالف پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے زبان دراز ہو گئی ہے دلیل ہے کہ سخن دراز ہوگا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی دو زبانیں ہیں دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور دانش عنایت فرمائے گا
اور اگر دیکھے کہ زبان قصدا بند کرلی ہے اور بات نہیں کرتا ہے دلیل ہے کہ جھوٹ سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سے خطا جا ری ہے دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا جس سے حق تعالیٰ راضی نہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ میں زبان رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے بات میں قوت اور دلیل ہوگی اور اگر دیکھے کہ کسی کی زبان چوستا ہے دلیل ہے کہ اس سے علم اور دانش حاصل کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی زبان گونگی ہوگئی ہے تو یہ اس کے دین اور دنیا کے فساد کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی درویش کی زبان بند کی ہے تو دلیل ہے کہ درویش کو کچھ دے گا اور اگر دیکھے کہ کسی کی زبان کاٹی ہے تو دلیل ہے کہ بے ستر کرے گا اور اس کا راز ظاہر کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان تالو سے جا لگی ہے دلیل ہے کہ قرضدار ہوگا
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی زبان لمبی اور موٹی ہوئی ہے دلیل ہے کہ مخالف پر غالب آئے گا
اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان زخمی ہوئی ہے دلیل ہے کہ کسی پر بہتان باندھے گا یا جھوٹ بولے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان پر بال اگے ہیں تو دلیل ہے کہ بات وجہ سے بلا میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سوج گئی ہے تو دلیل ہے کہ بات کی وجہ سے اس کو مال ملے گا
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کی زبان کی دو شاخیں ہوگئی ہیں دلیل ہے کہ منافق ہوگااور اگر دیکھے کہ بغیر زبان کے ہے دلیل ہے کہ تمام کاموں میں عاجز ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان کا سر نہیں ہے اور کٹا ہوا ہے اور بات نہیں کر سکتا دلیل ہے کہ اس کا کام وکیل کے ہاتھ پر آئے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان خشک ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ تاویل میں بد ہے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زبان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول حکمت دوم ریاست سوم ترجمان چہارم حاجت پنجم وکیل ششم دوست اور کئی زبانوں میں بات کرنے کا بیان حرف سین میں آئے گا
- Khwab Mein Nakhun Dekhna
- Khwab mein Pait Dekhna
- Khwab mein Chehra Dekhna
- Khwab mein Ungliyan Dekhna
- Khwab mein Naak Dekhna
زبان کو منہ سے باہر دیکھنا
کوئی دشمن نفاق پر آمادہ ہو عیب جو اس کا محرم راز ہو
زبان کے پاس دوسری زبان دیکھنا
علم و دانش میں نہایت طاق ہو فضول گوئی میں شہرہ آفاق ہو
زبان اپنی بند دیکھنا
کسی کام کے حرج ہونے کا ملال کرے یا جلد ہی جہاں سے انتقال کرے
زبان سے کوئی چیز گرتی دیکھنا
طلب رزق میں پریشانی ہو یا مرض کے طول سے نالاں ہو
زبان کوتاہ دیکھنا
جھوٹ اور کم گفتاری کا موجب ہے سازشی دھوکہ باز ہو