Khwab mein Zakham Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Zakham Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein zakhmi dekhna,khwab mein chehre par zakham dekhna,khwab mein khud ko zakhmi dekhna,khwab mein jism par zakham dekhna,khwab mein zakham lagna,khwab mein zakham hote dekhna,khwab mein khud ka zakham dekhna,khwab mein zakhmi hona

 0  613
Khwab mein Zakham Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Zakham Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Zakham Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور خون کا نشان ظاہر نہیں ہے دلیل ہے کہ زخم لگانے والے پر فتح پائے گا اور خیرومنفعت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون جاری ہے اور اس کا جسم خون آلودہ ہوگیا ہے دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا

اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم آلودہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ زخم لگانے والا اس کو کسی گناہ یا تہمت کے ساتھ متہم کرے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے زخم لگا ہے اور خون آلود ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان واقع ہوگا 

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زخم کا دیکھنا تین جگہ پر ہے اول فتح پانا دوم خیر اور منفعت سوم مال کا نقصان 

زخم سے خون بہتے دیکھنا

دولت ومال بے شمار پائے یا وفینہ پائے روزگار ملے

زخمی بدن اپنا یا دوسرے کا دیکھنا

بادشاہ سے دولت یا منفعت ہو قوت و تونگری بڑھ جائے دولت ومال بے شمار پائے

پیشانی زخمی دیکھنا

عزیزواقارب سے رنج اٹھائے قدرے  نقصان مال ہو

مرہم زخم پر لگانا

دلجوئی اور ہمدردی کرے جس کو لگائے اس کا مددگار ہو

خواب میں زخمی کرنا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم کو کسی نے زخمی کیا ہے اور اس سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ زخمی کرنے والا اس کو سچی بات کہے گا چنانچہ وہ اس کو جواب نہ دے سکے گا اور اگر دیکھے کہ اس زخم سے خون نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص جھوٹی بات کہے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے  اگر کوئی دیکھے کہ تلوار لے گیا ہے اور اس کے دو ٹکڑے کیے ہیں دلیل ہے کہ اس کے سامنے بات کہے گا اور اس پر لوگ طعنہ ماریں گے اور اگر کوئی خواب میں اپنے جسم پر بہت سے زخم دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم پر بہت سارے زخم دیکھنا مال کا نقصان ہے

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زخم تین وجہ پر ہے اول مال و دولت  دوم خیرومنفعت سوم نا خوشی کی بات

خواب میں ریشہ والا زخم دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور اس میں پیپ جمع ہے دلیل ہے کہ اس ریشہ کے اندازے پر اس کو مال حاصل ہوگا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کے مال میں کمی ہوگی اگر دیکھے کہ ریشہ اس کے جسم سے نکلی اور پھر اپنی جگہ واپس ہوگئی ہے دلیل ہے کہ اس کو مال کا نقصان ہوگا اور انجام نیک ہوگا 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ ریشہ چوستا ہے اور کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا حاصل یہ ہے کہ ریشہ کے جسم میں جمع ہونے پر دلیل ہے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے ریشہ نکلی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کا نقصان ہوگا اور ریشہ کا جسم میں جمع ہونا مال پر دلیل ہے

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر زخم ہیں تو غم و اندوہ کی دلیل ہے