Khwab mein Haiz Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this Article get details about Khwab mein Haiz Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein haiz ana in urdu,khwab mein haiz dekhna kaisa,khwab mein haiz ka khoon dekhna,khwab mein haiz ana kaisa,khwab mein periods dekhna,khwab mein aurat ko haiz ana,khwab mein menses dekhna
Khwab mein Haiz Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مردوں کے لیے معاشیت میں بقاء ہے اورعورتوں کے لیے مال کی زیادتی ہے اور اگر دیکھے کہ حیض آیا ہے تو فساد اور حرام کی دلیل ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ حیض آیا ہے تواندوہ وسختی کی دلیل ہے اور اگر عورت دیکھے کہ اس کو حیض آیا ھے تو دلیل ھے کہ خون کے انداز ےپر مال حرام حاصل کرے گی
اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کو حیض آیا ہے دلیل ہے کہ اس پر دنیا کا کام بند ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ صاحب خواب مزدور ہے دلیل ہے کہ دین میں حیران ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت پاک ہوئی اور اس نے حیض کے بعد غسل کیا تو دلیل ہے کہ اس پر دنیا کے کام کشادہ ہوں گے اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے
حیض میں عورت کو دیکھنا
روزگار میں استقلال اور عورتوں سے محبت کرے زانی ہو جائے
حیض کا غسل کرنا
دولت دنیا سے راحت ہو گناہ سے تائب ہو پاکیزہ ہو
حیض آتے دیکھنا
اگر مرد خود کو حیض آتا دیکھے تو غم و اندوہ میں مبتلا ہو
حیض سے مرد کا آپ کو دیکھنا
عورت فاحشہ سے اتحاد کرے یا عورت اس کا ننگ و ناموس برباد کرے
حیض کا غسل کرنا
بیمار کو صحت اور گنہگار کی مغفرت ہو
حیض بند ہوتے دیکھنا
کامیابی وفروزی ہو فرزند حسین کی بشارت ہو
حیض میں عورت کا اپنے کو دیکھنا
گناہ عظیم میں مبتلا ہو رنج و غم کا سامنا ہو
حیض اپنی عورت کو دیکھنا
دنیا کے کاموں میں تنگی اور اگر غسل حیض کا کرتے دیکھے کشادگی پائے