Khwab mein Hawa Chalti Dekhne Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Hawa Chalti Dekhne Ki Tabeer in Urdu, khwab ki tabeer,khwabon ki tabeer,khawab ki tabeer,khwab nama,khwab mein hawa mein urna,khawab ki tabeer in urdu,khwab mein hawa mein urtay dekhna
Khwab mein Hawa Chalti Dekhne Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے ہوا سخت چلتی ہے تو دلیل ہے ملک والوں کو خوف اور ڈر ہو گا اور اگر ہوا کو اس قدر دیکھے کہ درختوں کو اکھیڑتی ہے اور خراب کرتی ہے تو اس ملک والوں کو مرض طاعون اور سرخہ سے بلا اور مصیبت پڑے گی
حضرت ابراھیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں گرم ہوا سرد بیماریوں کی دلیل ہے اور معتدل اور سرد ہوا خواب میں دیکھنا اس ملک میں شوریدہ بیماریوں کے آنے کی دلیل ہے اور معتدل ہوا اس ملک کی صحت اور تندرستی اور نیکی کسب پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو ہوا ایک جگہ سے دوسری جگہ پر لے جاتی ہے تو دلیل ہے دور کا سفر کرے گا اور سفر میں ہوا کے ادھر ادھر لے جانے کے مطابق مرتبہ اور بزرگی پائے گا
اگر دیکھے ہوا گرد اور تاریکی کے ساتھ ہے تو اس قوم پر ترس اور خوف آنے کا اندیشہ ہے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے اس کو سخت ہوا آسمان کی طرف لے گئی ہے تو دلیل ہے اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے اس کو ہوا آسمان سے زمین پر لائی ہے تو دلیل ہیمارہو گا اور آخر کار شفاء اورصحت پائے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے ہوا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے اول بشارت دوم حکومت سوم مال و دولت چہارم موت پنجم عذاب ششم مارنا ہفتم بیماری ہشتم شفا نہم راحت
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے ہوا پر بیٹھا ہے تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت پائے گا
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے مغرب کی ہوا نرم نرم چلتی ہے تو دلیل ہے اس ملک کے لوگوں کو مال اور نعمت زیادہ ملے گی اور اگر شمال کی ہوا نرم نرم چلتی ہے تو اس ملک کی شفا اور راحت کی دلیل ہے اور اس کے خلاف بہتری کی دلیل ہے
اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہوا کی آواز سنتا ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں بادشاہ اور سردار کی خبر ظاہر ہوگی اور اگر دیکھے کہ ہوا اس ملک میں لوگوں کو اٹھا کر اوپر لے گئی ہے تو دلیل ہے وہ لوگ شرف اور بزرگی پائیں گے
ہوائیں گرم چلنا
پریشانی کے مترادف ہے
ہوا نرم و معتدل چلنا
دولت و اقبال و نعمت ملنےکی دلیل ہے
ہواغبار آلود چلنا
خوف طاعون یا مرض مہلک میں مبتلا ہو
ہوائی چھٹتے دیکھنا
مال محنت سے ہاتھ آئے لہوولعب میں صرف ہو جائے
ہوا ہولناک چلنا
خوشی مزید ہواگر آواز مہیب سنے دلبستگی ہو
ہوا میں اڑنا
اگر آسمان کی طرف اڑتا دیکھے تو موت کا انتظار کرے
ہوا میں پرواز کرنا
اگر زمین کی طرف اترتا دیکھے تو سفر درپیش آئے راحت و آرام پائے
ہوا تند چلتے دیکھنا
مصیبت میں مبتلا ہو اگر ہوا تندو گرم چلتی دیکھے تو سخت انقلاب آئے
ہوا ٹھنڈی چلتے دیکھنا
تکالیف سے نجات ملے باعث آرام وراحت ہے خوشخبری پائے
- Khwab mein Andhi Toofan Ya Sonami Dekhna
- Khwab mein Darya Dekhna
- Khwab mein Samandar Dekhna
- Khwab Mein Barish Dekhna
خواب میں ہوا دیکھناکی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے ہوا روشن اور صاف تھی تو دلیل ہے اس ملک کے لوگوں کی تندرستی اور معشیت خوب اور بہتر ہو گی اور ان کو راحت ملے گا اور وہاں کے علماء اور اہل حکمت لوگوں کو دولت اور اقبال کی زیادتی و ترقی حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے
اور اگر دیکھے کہ ہوا تاریک و تیرہ اور گردوغبار والی تھی تودلیل ہے اس ملک کے لوگوں کو کوئی غم و اندوہ لاحق ہو گا اور اگر دیکھے ہوا سرخ رنگ کی تھی تو دلیل ہے اس ملک میں کوئی جنگ اور فتنہ برپا ہو گا اور اگر دیکھے ہوا سبز تھی تو دلیل ہے اس ملک میں کھیتیاں اور غلے اورنباتات و سبزیاں زمین کی بہت پیدا ہوں گی
اور اگر دیکھے کہ ہوا سفید اور پاکیزہ تھی تو دلیل ہے کہ باقدر اس کے اس ملک کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور کسب اور معشیت بہت سی حاصل ہوگی
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے ہوا گردوغبار سے پاک و صاف تھی اور سخت چل رہی تھی تو دلیل ہے کوئی بیگانہ بادشاہ اس ملک میں آئے گا اور ان لوگوں کو رنج اور زحمت پہنچائے گا اور اگر دیکھے کچھ تھوڑا سا حصہ ہوا کا کسی شہر یا کسی محل ومقام کے اوپر روشن اور صاف ہوگیا ہے تو دلیل ہے اس سال میں اس موضع ومقام کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور خیر منفعت پہنچے گی
اور اگر دیکھے ہوا مختلف طور سے تھی تو دلیل ہے اس ملک کے لوگوں کا حال پراگندہ اور پریشان ہو گا
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہوا کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول بزرگی دوم منفعت سوم تندرستی چہارم ایمنی پنجم معشیت