Khwab mein Darya Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Darya Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein darya ka pani dekhna,khwab mein darya dekhna river darya ki tabeer,khwab mein darya dekhne ki tabeer,khwab mein behta darya dekhna,khwab mein darya dekhne ki tabeer in urdu hindi,khwab mein darya mein nahana

 0  301
Khwab mein Darya Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Darya Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Darya Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں دریا بادشاہ یا بڑا عالم ہے اور اگر دیکھے دریا کا پانی روشن اور صاف اور مزے دار ہے دلیل ہے کہ بادشاہ پارسا اور عادل اور منصف ہو گا اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی میلا اور بے مزہ ہے دلیل ہے کہ بادشاہ فسادی اور ظالم ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا کا پانی پیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور عالم سے نفع پائے گا

اور اگر دیکھے کہ دریا سے پانی لے کر مٹکے میں ڈالا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو بادشاہ سے نفع حاصل ہو گا اور اگر دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے اور اس کا جسم کیچڑ سے بھر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو مٹی میں دھویا ہے دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زائل ہو گا اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی میں تیرتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو قید کرے گا

اور اگر دیکھے کہ دریا سے تیر کرنکلا ہے تو دلیل ہے کہ قید سے رہائی پائے گا اور اگر دیکھے کہ دریا میں غرق ہو کر مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں غرق ہوگااور اگر دیکھے کہ دریا پر سے گزرا ہے اور اس کے پاؤں تر نہیں ہوئے دلیل ہے کہ دوزخ کی آگ سے امن میں ہو گا اور دنیا کے کام اس پر آسان ہوں گے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دریا میں ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں تابعدار اور فضیلت والا ہو گا اور اگر دیکھے کہ درمیان دریا کے گیا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام باخطر ہو گا اور اگر دیکھے کہ دریا سے نکلا ہے دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور اگر دیکھے کہ دریا سے ٹھنڈا پانی پیا ہے اور خواب دیکھنے والا عالم ہے دلیل ہے کہ پورا نصیب پائے گا اور اگر خواب دیکھنے والا پورا علم نہیں ہے تو اس کی تعبیر اول کے خلاف ہے

فرمان حق تعالیٰ ہے کہہ دو کہ اگر دریا میرے رب کے کلمات کے لیے سیاہی ہوجائیں تو میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے دریا ختم ہو جائیں گے

اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہی لوگوں سے ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کے معتبر لوگوں میں سے ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی پیا ہے دلیل ہے کہ گناہ کرے گا فرمان حق تعالی ہے  اور ان کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو کاٹے گا

 اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی گندا اور بے مزہ پیا ہے دلیل ہے کہ اس کا سامنا بڑے خوفناک دشمن سے ہوگا فرمان حق تعالیٰ ہے اس کو گھونٹ گھونٹ کرکے پئے گا اور نگل نہ سکے گا

 حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ دریا کے پانی میں گیا ہے دلیل ہے کہ عبادت کی توفیق پائے گا اور امانت ادا کرے گا اور اگر دیکھے کہ دریا سے گزر گیا ہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی زیادہ ہوگیا ہے دلیل ہے کہ دشمن کا لشکر زیادہ ہوگا

 اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی خشک ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ نہروں اور دریا کا پانی ایک جگہ جمع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس ملک کا خزانہ اور اپنا خزانہ ایک جگہ جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ جہان سے موجیں اٹھتی ہیں اور سارا جہاں موجوں سے تاریک ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ نافرمان اور گنہگار ہوں گے

فرمان حق تعالی ہے اس کے اوپر موج ہے اور اس کے اوپر بادل ہے اور اگر دیکھے کہ دریا سے شکار پکرتا ہے تو دلیل ہے کہ حلال کی روزی پائے گا اور اس کے عیال پرعیش فراخ ہوگی اور فرمان حق تعالیٰ ہے تمہارے لیے دریا کا شکار حلال ہے اور اس کا کھانا تمہارے لیے سرمایہ ہے اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی شور ہے دلیل ہے کہ حرام کمائے گا

اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی گدلا ہے اور اس میں شکار پکڑتا ہے دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہوگا فرمان حق تعالی ہے ان گاؤں والوں سے پوچھ جو دریا پر حاضر تھے اور اگر دیکھے کہ دریا میں سے یاقوت اور مرجان نکالے ہیں دلیل ہے کہ دین کا علم سیکھنے میں مشغول ہو گا اور اگر اہل علم سے ہے تو اس کا علم  اور زیادہ ہوگا

اور اگر دیکھے کہ دریا میں سے مگرمچھ کو پکڑا ہے اور مار ڈالا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کا دشمن اس کے ہاتھ سے مارا جائے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں دریا کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول بادشاہ دوم حاکم  سوم رئیس چہارم مال پنجم عالم ششم بڑا کام

دریا میں تیرنا

بادشاہ پر غالب آئے مشکل حل ہو ظفر و فتح یابی ہو

دریا دیکھنا

اپنے مقصد میں کامیاب ہو حصول نعمت ہو

دریا میں ڈوبنا

کسی آفت کا شکار ہو مصیبت میں گرفتار ہو

دریا کا پانی صاف دیکھنا

بادشاہ عادل ہو صحت پائے خوشی و نعمت ہاتھ آئے

دریا کا پانی گدلا دیکھنا

مصیبت ورنج و غم میں مبتلا ہو یا بیماری دراز آئے

دریا میں نہانا

بیماری سے شفا پائے منفعت بے شمار ہو دولت و عزت سے سرشار ہو

دریا شیریں دیکھنا

بادشاہ عادل و سخی ہو پبلک آرام پائے راحت و آسائش ہو

دریا میں طغیانی دیکھنا

اگر شوروغل ہو اور پانی سے خوف آئے تو موجب تباہی و بربادی ہو قحط سالی ہو جان و مال کا نقصان ہو بادشاہ ظالم آئےطوفان مچاۓ

دریا پانی سے بھرا اور خوش رفتار دیکھنا

عادل بادشاہ ہو دنیا آرام پائے غلہ کی ارزانی ہو دودھ دینے والے جانوروں میں برکت ہو خلقت آسودہ ہو

دریا کا پانی تلخ دیکھنا

بادشاہ کے ظالم ہونے کا باعث ہے رعایا پریشان و بے آرام ہو

دریا سے پانی پینا

بیمار ہو تو شفا پائے ورنہ بادشاہ سے منفعت ہو عزت و مرتبہ بلند ہو

ڈوبنا دریا میں

بادشاہ وقت کے ہاتھوں ہلاک یا قید ہو

خواب میں دریا میں ڈوبنا اور ہلاک ہو جانا بادشاہ کے ہاتھوں ہلاک ہو جانے کا باعث ہے

طغیانی پر دریا دیکھنا

اگر زیادہ دیکھے جس سے خوف پیدا ہو تو عذاب الٰہی نازل ہو قحط وبا پڑے

کشتی دریا میں چلتی دیکھنا

کامیابی اور حصول مقصد ہو اگر ٹھہری دیکھے تو ناکامی و پریشانی ہو

دریا سے سرد پانی پینا

دولت ملے عزت وثروت حاصل ہو

دریا سے پھل یاجواہر پانا

دلیل دولت و عزت ہے غسل کرے تو تنگدستی وہلاکت دور ہو جائے

دریا سے پار ہونا

کلفت سے چھوٹے تحصیل علوم دفنون پر ٹوٹے

دریا سے پانی تلخ یا شور پینا

  د رد و الم دور ہو سردار ہو یا حاکم بدمزاج کا مانوس ہو غم خوار ہو

دریا سے مٹکی یا گھڑا بھرنا

بقدر پانی سلطان سے منفعت پائےدولت وزرمالا مال ہو جائے

دریا سے مگرمچھ پکڑنا

بادشاہ کے دشمن پر غالب آئے عوض میں خلعت و جاگیر پائے

دریا سے بوتیمار پکڑنا

روزی حلال کھائے درعشرت وا ہو جائے

  دریا میں غرق ہونا

بابت محاسبہ سرکاری عتاب ہو مورو سختی در بخشش و عذاب ہو

دریا کو خوشک دیکھنا

دشمن مرے لشکر ہلاک ہو رعیاہ تباہ ہو

کف دریا کو دیکھنا

بادشاہ یا کسی بزرگ سے نفع ہو کلفت ومفلسی دور ہو

کشتی دریا میں دیکھنا

مفلسی دور ہو دولت سے فائدہ اٹھائے

 دریا دیکھنا

حاکم دریا ہو اور دولت سے آسودگی ہو

پانی دریا وچشمہ وتلاب سے پینا

 حاکم سے انعام پائے لیکن قدرے مشقت کرنا پڑے سرداری حاصل ہو اور کاملا مستغنی ہو

دریا میں تیرنا

حاکم پر غالب آئے ساری کلفت دور ہو جائے