Khwab mein Pani Ki Nehar Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this Article get Details About Khwab mein Pani Ki Nehar Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein pani ki nehar dekhna,khwab mein nehar mein terna,khwab mein nehar mein nahana,khwab mein nahar ka pani dekhna,khwab mein nehar ka pani dekhna,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein nehar mein girna,khwab mein nehar mein doobna
Khwab mein Pani Ki Nehar Dekhna
نہر کا دیکھنا حاکم وقت اور بڑی نہر کا دیکھنا وزیر سلطنت سے تعبیر ہے
پانی نہر سے شہر میں آتے دیکھنا
نہر بہتے دیکھنا
حاکم وقت سے تعبیر ہے ملک کی آبادی کا باعث ہے
نہر میں نہانا
بادشاہ وقت سے عہدہ پائے وزیر سفیر یا امیر ہو
نہر سے پانی پینا
بادشاہ یا حاکم سے انعام پائے آسودہ حال ہو
نہر خشک دیکھنا
کسی حاکم یا بادشاہ یا وزیر کے موقوف ہونے کی علامت ہے
وادی میں نہر دیکھنا
بادشاہ وقت کو مہربان پائے دولت بزرگی عزت و راحت پائے
خواب میں پانی کی نہر دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کی نہر دیکھنا خوش مزہ اور پاکیزہ پانی جیسا ہے دلیل ہے کہ اس کی زندگانی اچھی گزرے گی اور اگر دیکھے کہ نہ معلوم نہر سے صاف پانی پیا ہے اور یہ شخص سفر میں ہے یا بیگانی جگہ میں ہے تو دلیل ہے کہ نامعلوم کام میں مشغول ہو گا اور اپنی عمر گزارے گا اور اس نہر سے پانی کے پینے کے مطابق منفعت پائے گا اور اگر نہر کا پانی تلخ اور بے مزہ ہے تو تلخی عیش اور خراب زندگانی کی دلیل ہے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں نہر کا دیکھنا اسکی اصل وکیل ہے جو مقرب ہوگا اگر کوئی نہر کا پانی صاف اور جاری دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام جاری رہے گا اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی گدلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تباہ اور بے انتظام ہوگا اور جس جگہ کے نہر کا پانی دیکھے اس کی تاویل ساحل کی تاویل ہے اور جس قدر کمی زیادتی نہر میں دیکھے گا وکیل پر واقع ہوگی
اگر دیکھے کہ تخت پر بیٹھا ہے اور اس کے نیچے پانی جاری ہے تو دلیل ہے کہ دولت و اقبال اس کی طرف رخ کرے گا اور اس کے دونوں جہان کے احوال نیک ہوں گے فرمان حق تعالیٰ ہے اس کے نیچے نہریں جاری ہیں اور ان کے لیے من معنی مراد یں ہیں
اور اگر دیکھے کہ نہر کے صاف پانی میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا ہے اگرقرض دار ہےتو قرض ادا کرے گا اگرسفر میں ہے تووطن کو آئے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نہر تاویل میں باحشمت اور با منفعت مرد ہے اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی اٹھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر کسی مالدار آدمی سے مال حاصل کرے گا اور چھوٹی نہر زندگانی ہے اور اللہ تعالی تمام امور کی حقیقتوں کو خوب جانتا ہے
- Khwab mein Kapra Libaas Dekhna
- Khwab mein Aab Pani Dekhna
- Khwab mein Machli Fish Dekhna
- Khwab Mein Barish Dekhna
خواب میں بڑی نہر دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر میں صاف پانی دیکھنا دلیل ہے کہ بڑے آدمی دیانتدار کو ملے گا اور اس سے خیرومنفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نہر سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ غم اور بلا سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں گیا ہے اور اس کا پانی گدلا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے ظالم شخص کو ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس نہر میں ڈوب گیا ہے دلیل ہے کہ اس سے مر کر نجات پائے گا
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر وزیر ہے اگر دیکھے کہ بڑی نہر خشک ہوگئی ہے دلیل ہے کہ وزیر موقوف ہو گا اور اگر نہر کا پانی زیادہ دیکھے دلیل ہے کہ وزیر سے بخشش پائے گا اور اگر تلخ پانی ہے تو دلیل ہے کہ رشوت لے گا اور اگر نہر کا پانی گندہ ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر نہر کا پانی سرد اور عمدہ ہے تو دلیل ہے کہ وزیر سے انعام پائے گا اور اگر دیکھے کہ خون اس نہر میں جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں بہت خونریزی ہوگی اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی سفید اور اچھا ہے تو دلیل ہے کہ عام لوگ وزیر کی تعریف کریں گے
اور اگر دیکھے کہ نہر کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور وزیر کی شرارت سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے غوطہ لگایا ہے تو دلیل ہے کہ وزیر کے راز سے اطلاع پائے گا اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا دھویا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے اہل بیت کو بادشاہ اور وزیر سے امن ہوگا اور اگر دیکھے کہ نہر میں چلتا ہے اور اس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ سوداگری کی طرف سے غم کھائے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نہر دجلہ خواب میں دیکھے تو خلیفہ ہوگا اور اگر جیحوں میں دیکھے تو خراسان کا بادشاہ ہو گا اور اگر رودگر کو دیکھے تو ہند کا بادشاہ ہو گا اور اگر فرات دیکھے تو ملک شام کا بادشاہ ہوگا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ملک روم کا بادشاہ ہو گا
اگر نہر نیل کو دیکھے تو مصر کا بادشاہ ہو گا اور اگر رودگر کو دیکھے تو آرمینیا کا بادشاہ ہوگا اور پانی پینا اور اس میں اپنے آپ کو دھونا خیرومنفعت ہے اور پانی اس کے اندازے پرکہ جس قدر پیا ہے اس کو بادشاہ کی طرف سے کچھ ملے گا اور اپنے آپ کو دودا کی نہر میں دیکھے تو دلیل ہے کہ فتنہ پڑے گا