Khwab mein Cheetah Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Cheetah Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein cheetah ka hamla dekhna,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein tiger dekhna,khwab mein cheetah ko marna,khawab mein cheetah dekhna,khwabon ki tabeer

Khwab mein Cheetah Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس کی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا اگر وہ اس جیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب ہوگا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت وہ ملاقات کرے گا اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے گا اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطیع تھے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن خراب اور ذلیل ہوگے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ وہ چیتے کا گوشت کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ دشمن کا مال لے گا اور بعض ممبروں نے بیان کیا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو مارڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کوئی خیرومنفعت نہیں ہے
اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا ہے اور وہ اس کو لے جا رہا تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی بار اور دشمن کا بوجھ کھینچے گا اور اگر دیکھے کہ کئی چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع میں آ کر آوازیں نکال رہے تھے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے گا جو کہ بقدر جیتوں کے اور ان کی آوازوں کے ہوگا
چیتا دیکھنا
دشمن کے ساتھ جھگڑا ہو پریشانی زیادہ ہو