Khwab mein Zameen Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Zameen Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein zameen kharidna,khwab mein zameen ka phatna,khwab mein zameen par zalzala dekhna,khwab mein zameen ka hilna,khwab mein zameen ko khodna,khwab mein zameen ka dhasna
Khwab mein Zameen Dekhna Ki Tabeer
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ زمین خواب میں عورت ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس خوراک اور عمدہ اور پاک و صاف زمین ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت صاحب سترو صلح ہوگئی اور اقربا میں اس کو زمین کی وسعت اور فراخی کے مطابق عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں سبزہ نہ معلوم نبات ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے دلیل ہے کہ وہ شخص مسلمان اور دین دار ہوگا اور خواب میں سبزہ اسلام ہے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ زمین میں سبزہ اور نابات ہے اور جگہ معلوم ہے دلیل ہے کہ اس کو فضیلت اور دیانت ہوگی اور اگر دیکھے کہ زمین پر بنیاد رکھی ہے اور عمارت بنائی ہے دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فضیلت ہوگی اور آخرکار راہ آخرت کا ثواب پائے گا کہ اس کی زمین جنگل میں بیابان کی طرح ہے اور اس زمین کو نہیں پہچانتا ہے دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا
اور اگر دیکھے کہ زمین کو کھود تا ہے اور کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مٹی کھانے کے اندازے پر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ زمین میں دھنسا ہے بغیر اس کے وہاں گڑھا یا کنواں ہے اور اس جگہ غائب ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ مرے گا اور اگر دیکھے کہ زمین کو کنویں یا تہہ خانے کی طرح کھودا ہے دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت میں پڑے گا یا اس سے پہلے اس کا مال تلف ہو گا اور اگر دیکھے کہ فراخ زمین میں تھا اور تنگ زمین میں چلا گیا ہے دلیل ہے کہ نیک کام سے نامعلوم میں پڑے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ زمین اس سے باتیں کرتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر و اصلاح کی خوشخبری سنائی ہے دلیل ہے کہ دنیا میں بہت نیکی کرے گا اور وفات کے بعد لوگ اسے نیکی سے یاد کریں گے اور اگر دیکھے کہ زمین اس کے لیے فراخ اور کشادہ ہو گئی ہے تو اس کی درازی عمر اور فراخی عیش پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ زمین کی پیمائش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ زمین کو کاشت کرتا ہے اور جو تتا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل میں مشغول ہو گا اور عورت کی طرف سے نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ اپنی زمین کو آباد کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام آباد اور نیک ہو گا اور اگر زمین کو خراب دیکھے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے اور اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا
اور اگر اپنے آپ کو زمین میں بویا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی کے ساتھ شراکت ہوگی یا کسی عورت سے نکاح کرے گا اور اگر دیکھے کہ پانی آیا اور زمین کو غرق کیا اور زراعت کو تباہ کیا دلیل ہے کہ بادشاہ سے رنج پائے گا
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کو دیکھنا چار وجہ پر ہے اول عورت دوم دنیا سوم مال چہارم تجارت
بچھونا زمین پر کرنا
عمر دراز ہو اور راحت حاصل ہو
چاندنی زمین پر دیکھنا
اس زمین کے رہنے والوں کو حاکم سے منفعت ہو راحت پائیں
دانے زمین پر گرے دیکھنا
ارزانی رزق ہو آسودہ حالی ہو دنیا آرام پائے
زمین مسطح دیکھنا
دولت و نعمت ملے مگر جمع نہ کرے اگر زمین میں دفن کرے تو آفت آئے
زمین ہموار کرنا
ہمت عالی ہو کار دنیا بخوبی انجام ہوں دیندار پرہیزگار ہو
زمین کھود کر مٹی کھانا
مکرو فریب سے مال پائے مگر تکلیف اٹھائے
زمین میں اپنے تئیں گاڑنا
جلاوطن ہو یا موت آئے یا تکلیف جسمانی اٹھائے
زمین کھود کر پانی نکالنا
مال حلال پائے مگر مشقت اٹھائے
زمین کا کرہ دیکھنا
عتاب شاہی میں گرفتار ہو یا اسقاط حمل ہو رنج اٹھائے
سورج زمین پر اترتے دیکھنا
دولت حکومت عزت و مرتبہ حاصل ہو فرزند پیدا ہو
شعلہ زمین سے اٹھتے دیکھنا
اہل زمین فتنہ و فساد سے تنگ ہوں رنج و بلا میں پڑیں
شکرقندی زمین سے نکالنا
دفینہ مال حاصل کرے اور خوشی و عیش وعشرت حاصل ہو
بھونچال سے زمین غرق ہوتے دیکھنا
جس خطہ زمین کو دیکھے اس پر عذاب الہی نازل ہو اور لوگ گمراہ اور مشرک وفاسق ہو جائیں
بھونچال سے زمین ہلنا
.اہل جفا لوگ توبہ کریں ظلم وستم اور کفر سے زمین پاک ہو
گھر زمین میں پانا
ایسی قدرت حاصل ہو جس سے دین و دنیا میں نام ہو علم سیکھےانجام بخیر ہو
زمین نا ہموار ہو
کسی بدصورت عورت سے واسطہ پڑے رات دن فساد برپا رہے
زمین پرعمارت بنانا
کسی عورت سے عقد کرے فرزند صالح پیدا ہو
ریحان کو زمین سے اکھاڑنا
فرزند چھوٹے یا بیوی مر جائے یا املاک کی طرف سے صدمہ اٹھائے
زلزلہ زمین کو دیکھنا
صدمہ و رنج کی دلیل ہے یا کوئی شہر میں آفت آنے وا لی ہے
زمین کھود کر اپنے آپ کو گاڑتے دیکھنا
گھر سے پردیس میں نکل جائے یا اجل پردہ پوشی کو آئے
زمین مسطع دیکھنا
مال غنیمت جمع کرکے کھانا نہ کھا سکے اگر زمین پر چلے تو آفت میں پھنسے
زمین کھود کر پانی نکالنا
محنت سے فائدہ پہنچے مال حلال خداداد ملے
زمین کھود کر مٹی کھانا
مال حرام سے جستجو پائے حیل و مکر کا جال بچھائے
درخت زمین سے اکھاڑنا
نوکری سے معزول ہو بیماری کی سختی اٹھائے یا بیوی چھوٹے یا کسی کے مرنے کا صدمہ پائے
چاند زمین پر دیکھنا
حاکم یا بادشاہ سے فائدہ ملے شہر کے باشندوں سے خورسند ہو
پاؤں زمین پر مارنا
مدتوں مصیبت میں گرفتار رہے اگر گھنگھروں کی آواز ہو بیہودہ گوئی سےزار فاش ہو
پارہ زمین سے اٹھانا
مال بے مصرف یا بے حقیقت چیز ہاتھ لگے مکروفریب میں آرزو ضائع ہو جائے
گھر زمین پر بنانا
دنیا میں نیک کام ہو دو جہان میں نیکی ملے
آسمان سے زمین پر گرنا
پہلی بیوی کو طلاق دے اور دوسری بیوی سے اتفاق ہو
خواب میں زراعت کی زمین دیکھنے کی تعبیر
زمیندار کی جائیداد اگر دیکھے کہ اپنی زمین میں تخم بویا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے حالات نیک ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں وقت پر کچھ اُگاہے دلیل ہے کہ راہ دین میں نیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اپنی تمام جائیداد بیچی ہے اور قیمت باندھی ہے دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو خیر و صلاح پر دلیل ہے
اور اگر دیکھے کہ اس کی جاگیر آباد ہےدلیل ہے کہ آبادی کے مطابق مال دنیا حاصل کرے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ سیلاب نے اس کی زمین خراب کی ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے نقصان اٹھائے گا
تخم اپنی زمین پر بونا
فرزند پیدا ہو مال میں خیروبرکت ظاہر ہو
خواب میں سراب کی زمین دیکھنے کی تعبیر
سراب کی زمین اس کی تاویل بے بیہودہ علم اور بات ہے کہ جس میں نفع نہیں ہے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سراب والی زمین میں مقیم ہے دلیل ہے کہ باطل علم اور بے ہودہ بات میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ صرف والی زمین میں کھاتا ہے دلیل ہے کہ باطل علم سے روٹی جمع کرے گا
- Khwab mein Pahaar Dekhna
- Khwab mein Suraj Dekhna
- Khwab mein Samandar Dekhna
- Khwab mein Zalzalah Dekhna
- Khwab mein Ghar Dekhna
خواب میں زمین میں گڑھا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کا گڑھا مال ہے جس کو مکر اور حیلے سے حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ گڑھے میں چھپا ہے اور اس میں سے نکل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے کسی کام میں پڑے گا اور اس سے مشکل کے ساتھ نکلے گا اور جس قدر گڑھا گہرا ہوگا کام زیادہ سخت ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ گڑھا سردابے جیسا ہے دلیل ہے کہ چور اس سے کچھ لے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے گڑھا یا کنواں کھودا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کے لئے مکر اور حیلہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس سے پانی نکلا ہے تو دلیل ہے کہ مکر اور حیلہ سے کچھ حاصل کرے گا اور زندگی بسر کرےگا حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گڑھے میں گرا ہے اور اس سے باہر نہیں نکل سکتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی پوشیدہ کام میں رہے گا اور اس سے خلاصی نہ پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھےتو رہائی پانے پر دلیل ہے