Khwab Mein Azu Tanasul Dekhna ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab Mein Azu Tanasul Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein azu tanasul dekhna,khwab mein mard ki sharmgah dekhna,khwab mein aurat ki sharmgah dekhna,khwab mein sharmgah dekhna ki tabeer,khwab mein sharmgah dekhna
Khwab Mein Azu Tanasul Dekhna ki Tabeer
فرزند سے تعبیر ہے
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عضو تناسل دیکھنا مبارک اور نام اور فرزند ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دو عضوتناسل ہیں دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا اور لوگوں میں بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل سست ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند بیمار ہو گا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عضو تناسل کی بڑائی بہت سے فرزندوں اور نام آوری پر دلیل ہے اور چھوٹائی اس کے خلاف ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے عضو تناسل شاخوں کی طرح لگے ہوئے ہیں تو یہ بہت سے بیٹوں اور پوتوں پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے مچھلی نکلی ہے دلیل ہے کہ اس کے لڑکی اس عورت سے پیدا ہو گی کہ جو دریائے مشرق کے کنارے سے لائی گئی ہے
اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے بلی نکلی ہے دلیل ہے کہ اس کے چور اور ڈاکو لڑکا پیدا ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے مرغ نکلا ہے تو دلیل اس مرغ کے مطابق ہےاگر دیکھے کہ اس عضوتناسل سے چوہا نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے نابکار لڑکی پیدا ہو گئی جس میں کسی طرح کی خیر نہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے سانپ نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا جو اسی کا دشمن ہو گا
اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے بچھو نکلا ہے اس کی بھی یہی تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے چیونٹا نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے کم ہمت اور کمینہ اور کمزور عضا کا لڑکا ہوگااور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے روٹی نکلی ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند اور عیال بھوکے اور تنگ دست ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے تل نکلے ہیں دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ طور پر اس کے عیال کو چاہتا ہے
اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے پیپ نکلی ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے منی نکلی ہے دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حسب مراد ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ حیض والی عورت سے جماع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے آگ نکلی ہے اور آدھی مشرق اور مغرب کو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہوگا جو مشرق اور مغرب کا بادشاہ ہو گا
اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے گوبر نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کا میلان طبع غلام کی طرف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل اٹھا ہے اور سخت ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اس کا نصیب اور اقبال قوی ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل سخت اور دراز ہوگیا ہے دلیل ہے کہ اس کے بہت لڑکے پیدا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل کے اردگرد پر لگے ہوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کا نام ملک میں مشہور ہوگا اور عزت مرتبہ زیادہ ہوگا
اور اگر دیکھے کہ اپنا عضو تناسل کسی کے منہ میں رکھا ہے اور وہ چوستا ہے دلیل ہے کہ اس سے اس کو نفع پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل پر بال اگے ہوئے ہیں دلیل ہے کہ فرزند کی طرف سے خوش ہو گا
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ عضوتناسل اس سے جدا ہوگیا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کا مال تلف ہوگا اور خواب میں عضو تناسل کی حرکت دیکھنا قوت اور فراخی نعمت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل چر گیا ہے اور اس سے خون جاری ہوا ہے دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہوگا اور اس کا فرزند مرے گا
اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل سوج گیا ہے دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے عضو تناسل کو مارتے ہیں دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہوگا اگر دیکھے کہ عضوتناسل درمیان سے بندھا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کا گواہ اس کی گواہی نہ دے گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو تناسل لگا ہوا ہے اگر حاملہ ہے تو لڑکا جنے گی لیکن لڑکا مر جائے گا اور اگر حاملہ نہیں ہے تو حمل ہو جائے گا
اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل باریک ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کٹا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور مال اور مرتبہ کم ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل کے سوراخ سے مروارید یا جوا ہرات نکلے ہیں دلیل ہے کہ اس کے پارسا اور عالم لڑکا پیدا ہوگا
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عضو تناسل کو دیکھنا سات وجہ پر ہے ایک فرزند دو اہل خانہ تین مال چار بزرگی پانچ طلب حاجت چھ عزت سات حرمت اور بہتری
شرم گاہ مرد کی دیکھنا
دلی راز افشا ہو جائے پریشانی و ندامت اٹھائے
خواب میں شرمگاہ کو ڈھانپنا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شرمگاہ کو ڈھانپ لیا ہے دلیل ہے کہ اس کا راز پوشیدہ ہو گا اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ کا کچھ حصہ برہنہ ہے اور اس نے ڈھانپ لیا ہے اور کسی نے نہیں دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہے تو شفا اور تندرستی پائے گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہوگا اور اگر خوفزدہ ہے تو امن میں رہے گا
اور اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ برہنہ ہے اور وہ شرمندہ ہوا ہے دلیل ہے کہ برے حال سے نیک حال کی طرف آئے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی شرمگاہ کو برہنہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے سزا کا مستحق ہو گا یا اسے کوئی آفت پہنچے گی کہ جس سے لوگ عبرت حاصل کریں گے