Khwab mein Adad o Shamaar Numbers Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Adad o Shamaar Numbers Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein ginti dekhna,khwab mein number dekhna,khwab mein ginti karna,khwabon ki tabeer in urdu hindi,khwabon ki tabeer in urdu,khwab main number dekhna ki tabeer

 0  134
Khwab mein Adad o Shamaar Numbers Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Adad o Shamaar Numbers Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Adad o Shamaar Numbers Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ درہم یادینار یا کپڑے وغیرہ میں سے ایک اسکو کسی نے دیا ہے دلیل ہے خیر اور نیکی دیکھےگا فرمان حق تعالی ہے جو شخص ایک نیکی لایا اس کے لیے دس گنا ہے اس لیے اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دس کی اصل ایک ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ایک عدد نیک ہے دو کا عدد غم و اندوہ ہے لیکن دشمن پر فتح پائے گا دو میں کا دوسرا جب وہ غار میں تھا اگر شمار کا عدد دیکھے تو بد ہے اور اس کام سے فائدہ نہ اٹھائے گا  فرمان حق تعالیٰ ہے کہ لوگوں سے تین روز تک کلام نہ کرنا تین کالفظ جدائی پر دلالت ہے کرتاہے کیونکہ طاق اعداد ہے اور چار کاعدد نیک ہے جب دوسری اور چیز شامل نہ ہو

تین شخصوں کی سرگوشی میں وہ چوتھا ہوتا ہے اور اگر پانچوں نمازوں کو صاحب قائم رکھتا ہے تو  پانچ کا عدد نیک ہے اور چھ کا عدد نیک ہے زمین اور آسمان چھ روز میں بنائے اور سات کا عدد دیکھنا بد ہے اور سات اورآٹھ اور بھی بد ہیں فرمان حق تعالیٰ ہے سات راتیں اور آٹھ دن سخت اور عدد نو بھی بد ہے فرمان حق تعالیٰ ہے نو گرو فساد کرنے والے

اگر دس کا عدد دیکھے تو نیک ہے دین اور دنیا کی مراد حاصل ہوگی فرمان حق تعالی ہے وہ پورے دس دن اورگیارہ کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ اس کے کام ظہور میں آئیں گے اور بارہ کا عدد دیکھنا نیک ہے فرمان حق تعالیٰ ہے مہینوں کا شمار اللہ تعالی کے نزدیک بارہ ہے اگر تیرہ کا عدد دیکھے تو بد ہے اور چودہ کا عدد نیک ہے اور اگر پندرہ کا عدد دیکھے تو اس کے کام پراگندہ ہوں گے

اور اگر سولہ کا عدد دیکھے تو اس کی مراد دیر سے پوری ہوگی اور سترہ کا عدد دیکھنا بد ہے اور اگر اٹھارہ کا عدد دیکھے تو اس کی مراد پوری نہ ہوگی اور اگر انیس کا عدد دیکھے تو اس کا کام لوگوں سے پڑے گا فرمان حق تعالیٰ ہے اس پر انسان کو خوفزدہ کرنے والے انیس ہیں اور بیس کا عدد دیکھنا نیک ہے اور دشمنوں پر فتح پائے گا فرمان حق تعالیٰ ہے بیس آدمی صبر کرنے والے 

 اگر تیس کا عدد دیکھے تو اس کا تعلق کسی حاکم سے ہوگا اور ہم نے موسی رضی اللہ تعالی عنہ نے تیس رات کا وعدہ کیا اور ان کو دس سے پورا کیا اگر چالیس کا عدد دیکھے تو اس کا کام بند ہوگا اور اگر پچاس کاعدد دیکھےتورنج اور سختی پر دلیل ہے فرمان حق تعالیٰ ہے پچاس کم ہزار سال کی ان کو طوفان نے پکڑا تھا

  اور اگر ساٹھ کا عدد دیکھے تو دلیل ہے اس کے ذمہ قسم ہوگی اور اس کو لگاتار دو ماہ روزے رکھنے چاہئیے یا ساٹھ درویشوں کو کھانا دینا چاہیے فرمان حق تعالیٰ ہے ایک دوسرے کو چھونے سے پہلے لگاتار دو ماہ یہ اس لئے ہے تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو

اگر ستر کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ دیر سے کام ہوگا اگر اسی کا عدد دیکھے تو دلیل ہے اس کو تہمت لگائیں گے اور کوڑے ماریں گے فرمان حق تعالی ہے اس کو اسی کوڑے مارو اگر نوے کا عدد دیکھے تو دلیل ہے بڑوں میں سے چند عورتوں کے ساتھ نکاح کرے گا نناوے بھیڑیں اور میری ایک بھیڑی ہے اگر سو کا عدد دیکھے تو نصرت اور فتح پائے گا فرمان حق تعالیٰ ہے ایک سو دو سو پر غالب آئے گا

 اور اگر اپنے بادشاہ کو دیکھے کہ اس کے ساتھ سو سوار ہے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے سو درہم دیے ہیں تو دلیل ہے اس پر زنا کی تہمت دھریں گے اور اس کو سو کوڑے ماریں گے فرمان حق تعالی ہے ہر ایک کو ان میں سے کوڑے مارو اور اگر دیکھے اس کو سو دانے گہوں کے یا جو کے کسی نے دیے ہیں یا اور کسی طرح کے دانے دیئے دلیل ہے اس کو خیر و برکت ہوگی نیز اس پر عیش فراخی ہوگی

 فرمان حق تعالیٰ ہر ایک باغ میں سودا نہ اور اللہ سو گنا کرتا ہے جس کے لئے چاہتا ہے اور اگر دو سو کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر تین سو کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ زمانے میں اس کی مراد پوری ہوگی فرمان حق تعالیٰ ہے اور وہ اپنی غار میں تو اوپر تین سو سال تک ٹھہرے

 اور اگر چار سو کا عدد دیکھے تو دشمنوں پر فتح پائے گا چنانچہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے بہترین لشکروں کا چار ہزار ہے اور بہتر خواب کا چار سو ہے اور اگر پانچ سو کا عدد دیکھے دلیل ہے اس کا کام موقوف ہو گا اور اگر چھ سو کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور مراد کو پہنچے گا اور اگر سات سو کا عدد دیکھے تو دلیل ہے اس کا کام سخت ہو گا اور آخر کار پورا ہوگا

اور اگر آٹھ سو کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر نو سو کا عدد دیکھے تو بھی یہی تاویل ہے اگر ایک ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور دشمن کو مغلوب کر ے گا فرمان حق تعالی ہے اگر تم میں سے ایک ہزار ہے تو اللہ تعالی کے حکم سے دوہرا ہزار پر غالب آئے گا اور دو ہزار کا عدد دیکھنا بد ہے اور اگر تین ہزار کا عدد دیکھے تو قوت اور نصرت پر دلیل ہے

اور اگر پانچ ہزار کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ عمدہ اور مبارک ہو گا اور اگر چھ ہزار کاعدد دیکھے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر سات ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے کام کشادہ ہوں گے اور اگر آٹھ ہزار کا عدد دیکھنے دلیل ہے اس کا کام انتظام سے ہوگا اور اگر نو ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ بد ہوگا اور اگر دس ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ نصرت اور فتح پائے گا اور بیس ہزار کے عدد کی بھی یہی تعبیر ہے

اور اگر تیس ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ نصرت اور فتح دیر سے پائے گا اور اگر چالیس ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ نصرت  اور فتح پائے گا اور اگر پچاس ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی میں عاجز ہوگا فرمان حق تعالی اس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے اور اگر ساٹھ ہزار کا عدد دیکھے تو خوشی اور شادمانی پر دلیل ہے

اور اگر ستر ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر اسی ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے اس پر کام پوشیدہ ہوں گے اور اگر نوے ہزار عدد دیکھے تو دلیل ہے دشمن پر کامیاب ہوگا اور اگر ایک لاکھ کا عدد دیکھے تو دل دشمن پر فتح پانے کی دلیل ہے فرمان حق تعالیٰ ہے اور ہم نے اسے ایک لاکھ بلکہ زیادہ کی طرف بھیجا