Khwab mein Rotian Ya Naan Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Rotian Ya Naan Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein roti pakana,khwab mein roti khana,khwab mein rotiyan dekhna,khwab mein roti pakanay ki tabeer,khwab mein roti khareedna,khwab mein tandoor ki roti,khwab mein naan khana,sapne mein roti dekhna
Khwab mein Rotian Ya Naan Dekhna Ki Tabeer
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاکیزہ روٹیوں کا دیکھنا عیش ہے اور اگر روٹی پاکیزہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عیش نا خوش ہو گی اور اگر دیکھے کہ روٹی خرید کر گھر کو لے گیا ہے تو خیرومنفعت اور روزی فراخ اور مال حلال پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو روٹی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راحت پہنچے گی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے دو تین روٹیاں پائی ہیں تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے رہائی پائے گا اور شادی اور راحت دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نامعلوم جگہ پر آدھی روٹی پائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزری ہے اور اگر دیکھے کہ تھوڑی روٹی پائی ہے اور اس کو نہیں کھا سکا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے اور اگر دیکھے کہ کے پاس بہت روٹیاں ہیں اور کھائیں نہیں ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا
اور اگر دیکھے کہ اس نے گرم روٹی کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اندوہ پہنچے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرم روٹی دیکھنا عیش اور راحت پر دلیل ہے اور خشک روٹی اس کے خلاف ہے اور باسی کھانا قحط اور تنگی پر دلیل ہے اور پاکیزہ روٹی کھانا بادشاہ کے عدل اور انصاف پر دلیل ہے اور باجرے کی روٹی تنگی عیش اور پرہیزگاری پر دلیل ہے اور جو کی روٹی کھانا زہد اور پرہیزگاری پر دلیل ہے اور دھان کی روٹی سختی اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور مسر اور باقلہ کی ایک غم و اندوہ پر دلیل ہے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے سوکھی روٹی کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہوگی اور بعض کہتے ہیں خواب میں پتلی روٹی کھانا کوتاہی عمر پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ گول روٹی اس کی پیشانی پر لٹکی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ درویش ہوگا
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نان کی تاویل امیر اور بزرگ رئیس لوگ ہیں اور اگر بادشاہ خواب میں ایک روٹی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا ملک زیادہ ہوگا اور اگر سوداگر دیکھے تو اس کا مال زیادہ ہوگا اور ایک روٹی کی تعبیر ایک درہم سے ایک ہزار درہم تک ہے ہر ایک شخص کے حوصلے کے مطابق اور اگر رعایامیں سےکوئی شخص دیکھے تو اس کی جائیداد اور عزت زیادہ ہوگی
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ کوئی چیز خواب میں روٹی سے بہتر نہیں ہے کیونکہ روٹی خواب میں مال حلال ہے جو بغیر محنت کے حاصل ہوتا ہے اور خواب میں روٹی پکانے کی تعبیر طلب معشیت میں کام کرنا ہے اور روٹی میں جلدی کرنا مال کی بزرگی حاصل کرنا ہے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روٹی چار وجہ ہیں اول عیش خوش دوم مال حلال سوم خیر و برکت کا مہینہ چہارم نان خواب میں طالب مال ہے اور اگر دیکھے کہ روٹی کھلی ہے تو دلیل ہے کہ بہت سا مال لڑائی اور جھگڑے سے حاصل کرے گا اور بعض اہل تعبیر کا بیان ہے کہ نانبائی تاویل میں بادشاہ عالم ہے
باجرہ کی روٹی کھانا
دلی مراد برانے کا موجب ہے،رزق میں فراخی ہو
روٹی کھانا
دولت و نعمت پائے عیش وعشرت میں مصروف ہو
روٹی پکانا یا خریدنا
خیرو برکت اور ترقی رزق و دولت کا باعث ہے
روٹیاں جمع کرنا
مال و متال کثرت سے جمع کرے
روٹی زیادہ گرم کھانا
نقصان اٹھائے یا معمولی تکلیف ہو
روٹی بانٹنا
مال و دولت خرچ کرے اگر روٹی خیرات کرے تو سخی ہو
بیلنے سے روٹی نکلتے دیکھنا
.ترقی رزق وکامیابی کا باعث ہے کاروبار وسیع ہو
باجرہ کی روٹی کھانا
حصول نعمت و برکت ہے رزق میں زیادتی ہو
- Khwab Mein Anda Egg Dekhna
- Khwab Mein Mithai Khana Ya Pana
- Khwab mein Khana Dekhna
- Khwab Mein Gosht Dekhna
تنور میں روٹی پکانا
.رزق حلال و پاکیزہ ملے نعمت بےاندازہ پائے
روٹی کھانا یا پکانا
نعمت سے دوچار ہو رنج وصدمہ زیادہ ہو
روٹی دیکھنا
مال و دولت کو استواری ہو صحت نفس ودفع بیماری ہو