Khwab mein Raah Rasta Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Raah Rasta Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein rasta band dekhna,khwab mein rasta dekhna,khwab mein rasta dekhna ki tabeer,khwab mein rasta bhatakna,khwab mein rasta bhool jana,khwab mein mushkil rasta dekhna
Khwab mein Raah Rasta Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں راستہ دیکھنا استقامت اور دینداری کی دلیل ہے اور راہ دین میں راستے کا تلاش ہے اگر دیکھے سڑک پر چلا جاتا ہے دلیل ہے دین کے راستے پر ہے اگر دیکھے ایک جماعت کی رہبری راہ راست پر کرتا ہے دلیل ہے کسی قوم کو راہ راست اور صلاح دین پر لگائے گا اگر دیکھے راستے میں حیران اور پریشان ہے دلیل ہے دین کی راہ یا دنیا کے کام میں حیران اور پریشان ہو گا
اگر دیکھے چور اس کے سامان کو راستے سے لے گئے ہیں دلیل ہے جس قدر لے گئے ہیں اسی قدر کسی کا تاوان ادا کرے گا اگر دیکھے رستہ چلتا ہے تھکتا نہیں ہے تو دلیل ہےاپنا حق کسی سے مشکل کے ساتھ لے گا اگر دیکھے کوئی اس کو راہ راست سے ٹیڑھے راستے پر لے گیا ہے دلیل ہے گناہ میں مشغول ہو گا اور ثواب کے راستے سے دور ہوگا
اگر دیکھے کہ اندھیری رات میں چلتا ہے اور رستہ اس پر مشکل ہے اور اس کو گمان ہے کہ راہ راست پر ہے دلیل ہے کہ استقامت اور راہ راست پائے گا اگر بہت سے راستے دیکھے اور معلوم نہیں کس راستے جانا ہے دلیل ہے اپنے دین میں حیران ہوں گا اور بد دین لوگوں سے صحبت رکھے گا اگر دیکھے اسکا راستہ مشکل ہے اور نہیں جانتا ہے کہاں جانا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق دائیں ہاتھ کی طرف چلا تو دلیل ہے راہ حق اس پر پوشیدہ ہوگا
اگر دیکھے جان بوجھ کر راہ راست سے ایک طرف کو چلا گیا ہے دلیل ہے دشمن سے مکر اور حیلہ کرے گا اگر دیکھے راہ راست پر چلتا ہے اور کسی کی عزت کی وجہ سے لوٹا ہے دلیل ہے ایسا کام کرے گا جس کے دین کو نقصان ہوگا اور اپنی عیش کے لئے محال باتوں میں مشغول ہو گا
اگر دیکھے راستے پر چلتا ہے اور کوئی عورت سامنے آئی ہے اس کی وجہ سے راستہ چھوڑ کر دوسری طرف چلا گیا ہے دلیل ہے کہ دین میں خلل پڑے گا اور دنیا پر فریفتہ ہو گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کے راستہ میں سبزی اور اچھے اچھے پودے ہیں تو یہ اس کی نیکی اور دین کے پاک ہونے کی دلیل ہے اگر دیکھے کسی پوشیدہ راستے پر گمان کے ساتھ چلتا ہے دلیل ہے دین میں بدعت کرے گا یا اپنے کام میں حیران ہوگا فرمان حق تعالی ہے یہ میرا سیدھا راستہ ہے اس کی پیروی کرو
اگر دیکھے کسی کو راستے پر سے لے گیا ہے تو یہ اس کے دین کی فساد کی دلیل ہے فرمان حق تعالیٰ ہے جس نے اس کو پا مال کیا وہ خسارے میں پڑا
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں سیدھا راستہ اسلام ہے اور ٹیڑھا راستہ اس کے خلاف ہے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے خواب میں راستہ دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول دنیا دوم آرام سوم نیک کام چہارم خیروبرکت پنجم آسانی اور رحمت
راستہ دیکھنا
زندگی کا صحیح طریقہ عمل اور دین سے تعبیر ہے
دیندار ہو شرافت ونجابت پائے آرام و راحت حاصل ہو
راستہ ٹیڑھا دیکھنا
بے دین و گمراہ ہو عاقبت فنا ہو