Khwab mein Roshni Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Roshni Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein roshni dekhna,khwab mein suraj ki roshni dekhna,khwab mein roshni dekhna ki tabeer,khwab mein aasman par roshni dekhna,khwab mein light dekhna,khwab mein chand ki roshni dekhna,khawab mein ghar mein roshni dekhna,khwab mein roshni dekhna kaisa hai,khwab mein bijli ki roshni dekhna

 0  517
Khwab mein Roshni Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Roshni Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Roshni Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے روشنائی دین کی ہدایت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے روشنی لی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا رستہ بتائے گا اور خواب میں اندھیرا گمراہی اور بددینی ہے فرمان حق تعالی ہے اللہ ایمان والوں کا مالک ہے اور ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکالتا ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے دلیل ہے پارسا اور دین دار ہوگا فرمان حق تعالی ہے کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالی نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے اور اگر خواب میں دیکھے  اس کے ارد گرد روشنائی ہے تو یہ اس کی خیر اور عافیت پر دلیل ہے

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں روشنی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے اول دین کی ہدایت دوم علم سوم سیدھارستہ چہارم پاک عقیدہ

روشنی بے آگ دیکھنا

غیب سے دولت ونعمت پائے یا کسی ملک کا رئیس ہو جائے

سورج کی روشنی اچھی دیکھنا

دولت ومال بے اندازہ ملے آزادی و آرام میں رونق تازہ ملے 

اندھیرے سے روشنی دیکھنا

توبہ کریں دین کی محبت ہو ہدایت پائے اور نیک ہو جائے

چلنا تاریکی سے روشنی کی طرف

راہ باطل سے راہ حق کی طرف آئے توبہ کرے نیک ہو جائے

چلنا روشنی سے تاریکی کی طرف

گمراہ بے دین ہو کسی مصیبت میں گرفتار ہو

روشنی دیکھنا

دیندار ہو متقی اورپرہیزگار ہو

روشنی گھر میں دیکھنا

علم دین حاصل ہو مرد کامل خدا یاد ہو دولت و نعمت پائے

روشنی کسی کو دکھانا

علم دین سکھائے تبلیغ و ہدایت دے معلم اتالیق ہو

روشنی کم کرنا

گمراہ بے دین ہو اور عاقبت خراب ہو

صبح پر سفید روشنی دیکھنا

خیروبرکت کا موجب ہے ایسی خوشخبری پائے جس سے تاعمر راحت ہو

غار میں روشنی دیکھنا

مصیبت کے بعد راحت نصیب ہوا آرام پائے