Khwab mein Chand Moon Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Chand Moon Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein chand dekhne ki tabeer,khwab mein chand grahan dekhna,khwab mein chand ki roshni dekhna,khwab mein chand sitare dekhna,khwab mein chand par jana,khwab mein chand dekhna kaisa hai,khwab mein moon dekhna,khwab mein chand ko zameen par dekhna

Khwab mein Chand Moon Dekhna Ki Tabeer
سرداری ملے یا فرزند پیداہو بادشاہ نیک ہو نیکی کی علامت ہے بشارت اور خوشخبری خوشحالی شادی اور کاروبار کی ترقی سے تعبیر ہے
بادشاہ یا وزیر ہو اعلم با توقیر ہو عورت جمیلہ یا دولت مند ملے
چاند گرہن لگتے دیکھنا
غم و اندوہ میں مبتلا ہو اور جان و مال کے نقصان کی علامت ہے
چاندنی دیکھنا
مال و دولت سے گھر بھرے مگر آنکھوں کو قدرے نقصان ہو
چاندنی زمین پر دیکھنا
اس زمین کے رہنے والوں کو حاکم سے منفعت ہو راحت پائیں
دوربین سے چاند دیکھنا
سفر دراز سے نفع پائے عورت خوبصورت ماہ جبین ملے
چاند کو دھندلا دیکھنا
نکبت وفلاکت ہو اسقاط حمل ہو جائے کچھ نہ کچھ خلل آئے
چاند گود یا گھر میں دیکھنا
فرزند سعادت مند پیدا ہو عورت صاحب جمال ملے اگر عورت دیکھے تو شوہر ذی رتبہ اور ذی کمال ملے
عشرہ کا چاند دیکھنا
دیندار اور پرہیزگار ہو خوشی ومسرت دولت پائے اولاد کا غم کھائے
سورج یا چاند ستاروں کو سجدہ کرتے دیکھنا
سلطنت یا ریاست ملے بلاتکلیف کے راحت سرور ہو
چاند کو گویا ہاتھ میں سجدہ کرتے دیکھنا
بادشاہی یا سرداری ملے یا عورت حسین ملے فرزند تولد ہو خوش نصیب ہو
چاند گرہن دیکھنا
تنگدستی و افلاس میں مبتلا ہو حمل ساقط ہو یا دور دو غم میں مبتلا ہو
- Khwab mein Chori Karna Dekhna
- Khwab mein Qurbani Karna Dekhna
- Khwab Mein Gosht Dekhna
- Khwab Mein Mehndi Dekhna
- Khwab mein Pani Ki Nehar Dekhna
خواب میں چاند دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاند بادشاہ کا وزیر ہے اگر دیکھے کہ اس نے چاند پکڑا ہے یا اس کو اپنی ملکیت میں دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہوگا یا وزیر بنے گا اور اگر دیکھے کہ چاند کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وزیر سے جھگڑے گا اور اگر دیکھے کہ چاند کی جگہ پر مقیم ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے چاند کا نور لیا ہے تو دلیل ہے وزارت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے آسمان کا چاند پکڑا ہے اور نور وشعاع نہیں رکھتا ہے اور تاریک و تیرہ بھی نہیں ہے تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ چاند تاریک و تیرہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر کسی کام کے باعث اس کا محتاج ہو گا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چاند خواب میں خاص کر اگر چودہویں کا ہےبادشاہ کو دیکھنا ہے اگر دیکھے کہ چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ یا وزیر ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ چاند اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس پر فریاد کریں گے اور انصاف چاہیں گے اور وہ شخص ولایت پائے گا اور اگر دیکھے کہ دو چاند آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے اور اگر دیکھے کہ ایک ان میں سے گر کر پارہ پارہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ ان دونوں بادشاہوں میں سے ایک گرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ چاند اس نے ہاتھ یا گود میں پکڑا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر پہلی کا چاند دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے اصل اور نسب میں کم درجہ کی ہوگی اور اگر چاند آدھا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا اصل مولا زادوں کا ہوگا اور اگر چودھویں کا چاند ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت اصل اور نسب میں اس سے بہتر ہو گی اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس صفت کا شوہر کرے گی اور اگر دیکھے کہ چاند پاکیزہ اور روشن ہے اور اس کے گھر میں آکر اترا ہے تو دلیل ہے کہ اس گھر میں عورت کرے گا اور اس سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ کسی چیز نے چاند کو ڈھانپا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر متغیر ہو گا اور اگر دیکھے چاند کو گرہن لگا ہے تو دلیل ہے کہ وزیر کا حال بدہو گا اور وہ معزول ہو گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنی جگہ پر چودھویں کا چاند روشن دیکھے اور اس کا نور اس کے گھر کے مقابلے میں چمکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس گھر والے بادشاہ یا وزیر سے خیرومنفعت دیکھیں گے اور اگر چودھویں کے چاند کو تاریخ دیکھے تو دلیل ہے اس کو رنج اور نفرت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ پہلی کا چاند اپنے مطلع سے نکلا ہے لیکن شروع میں اس کا نور زیادہ ہوا ہے یا بنر ہوگیا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہوگا جو بادشاہ یا وزیر ہوگا اور اگر دیکھے کہ پہلی کا چاند اپنی جگہ سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے یہاں فرزند آئے گا یا اس کو کوئی مشکل کام پڑے گا کہ لوگوں کو اس سے غم و اندوہ ہوگا
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر کوئی خواب میں چاند کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا اور اگر چاند کا نور زیادہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس لڑکے کی زندگی دراز ہو گی اور اگر چاند کو چودھویں کا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر درمیانے درجے کی ہو گی اور اگر چاند نقصان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ یا وزیر کی خدمت میں مشغول ہو گا
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ چاند کو ہاتھ میں پکڑا ہے یاچاند اس کی گود میں آیا ھے تو دلیل ھے کہ اس کے ہاں عالم اور دانہ فرزند پیدا ہوگا اور اگر یہی خواب کوئی بادشاہ کا مقرب دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے چاند اور سورج اور تمام ستاروں کو پکڑا ہے اور سب ہی تیرہ سیاح ہیں تو دلیل ہے صاحب خواب ہلاک ہوگا اور اگر پارسا ہے تو غم و اندوہ میں پڑے گا یا بیمار ہو گا اور آخر کار وہ شفا پائے گا حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ چاند کو خواب میں دیکھنا سترہ وجہ پر ہے ایک بادشاہ دو وزیر تین مصاحب چار رئیس پانچ شرف اور مرتبہ چھ دوست سات کنیز آٹھ غلام خادم نو بیہودہ کلام دس والی گیارہ عالم مفسد بارہ بزرگ سردار تیرہ باپ چودہ ماں پندرہ عورت سولہ فرزند سترہ بزرگواری