Khwab mein Roza Rakhna Dekhnay Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Roza Rakhna Dekhnay Ki Tabeer in Urdu, khwab mein roza iftar karna,khwab mein roza kholna,khwab mein roza torna,khwab ki tabeer in urdu,khawab mein roza rakhna,khwab mein roza dekhna,khawab mein roza rakhna kaisa,khwab mein ramzan ka maheena dekhna
Khwab mein Roza Rakhna Dekhnay Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ اور قرآن پڑھتا ہے دلیل ہے حرام اور گناہ سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور لوگوں کی غیبت کرتا ہے اور فحش بکتا ہے دلیل ہے عبادت میں ریا کاری کرے گا اور دین کے رستے میں سچا نہیں ہے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے روزوں کا مہینہ ہے تو گرانی اور کھانے کی تنگی پر دلیل ہے اور بعض کہتے ہیں دین کی درستی اور غم سے خلاصی پانے پر دلیل ہے اور اس کا قرضہ ادا ہوگا خاص کر اگر ماہ رمضان میں ماہ رمضان کو خواب میں دیکھا ہے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں روزہ رکھنا دس وجہ پر ہے اول بزرگی دوم ریاست سوم تندرستی چہارم مرتبہ پنجم توبہ ششم فتح ہفتم نعمت ہشتم حج نہم جہاد دہم لڑکا
لیکن خواب میں بھول کر روزہ رکھنا نیک مرضی اور حلال روزی پر دلیل ہے اور اگر ارادے سے روزہ کھولے تو دلیل ہے سفر میں بلا آئے گی یا بیمار ہو گا اور اگر دیکھےدو ماہ کے روزے رکھے ہیں دلیل ہے گناہ سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے نفلی روزہ رکھا ہے تو دلیل ہے بیماری سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے سال کے لگاتار روزے رکھے ہیں دلیل ہے حج کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے عاشوراء کا روزہ رکھا ہے دلیل ہے غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا
عید کو روزہ کھولنا
باب روزی کشادہ ہو اس شہر میں غلہ زیادہ ہو
روزہ عاشور محرم کا رکھے دیکھنا
مصیبت اور غم واندوہ کی نشانی ہے دلیل حسرت و افسوس جادوانی ہے
روزہ ماہ صیام رکھنا
قرض سے چھٹکارا کی علامت ہے بڑائی بزرگی کی نشانی ہے
روزہ رکھنا
گناہوں سے تائب ہو عبادت الٰہی میں مصروف ہو
روزہ توڑنا
دین سے بے بہرہ ہو بھوک و افلاس سے آوارہ ہو
روزہ افطار کرنا
خوشخبری ملے دل کی آرزو پوری ہو حج کرے متقی ہو
- Khwab Mein Durood Sharif Parhna
- Khwab Mein Madina Shareef Dekhna
- Khwab mein Surah Yaseen Parhna
- Khwab mein Tasbih Karna Dekhna
- Khwab mein Dua Karna Dekhna
کلید سے روزہ کھولنا
کشائش رزق ہو عہدہ جلیلہ پر سرفراز ہو اور شادی باز ہو
خواب میں روزہ رکھنا
جو شخص خواب میں روزہ رکھ لے وہ عزت حاصل کرے گا یا وہ تو بہہ کرے گا یا قسم کا کفارہ دے گا یا اسے بیٹا ملے گا جو شخص رمضان ال مبارک میں روزے كے بغیر ہو ، وہ نیکی كے لیے دور دراز کا سفر کرے گا اگر خواب میں روز رکھنے والا مریض ہو وہ شفاء یاب ہو گا