Khwab mein Bagh Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Bagh Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab ki tabeer,khwab mein sabz bagh dekhna,khwab mein aam ka bagh dekhna,khwab mein phoolon ka bagh dekhna,khwab mein garden dekhna,khwab mein bagh dekhna kaisa hai,khwab mein amrood ka bagh dekhna,khwab mein angoor ka bagh dekhna

Khwab mein Bagh Dekhna Ki Tabeer
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں باغ دیکھنا عورت ہے اگر دیکھے باغ کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے اپنی عورت سے جماع کرے گا اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیا ہے تو دلیل ہے اس کی عورت طالب جماع ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے باغ میں گل و ریحان بوتا ہے تو دلیل ہے فرزند صالح پیدا ہوگا اگر دیکھے باغ میں شفتاء ہوتا ہے تو دلیل ہے اس کے ہاں لڑکا آئے گا جو جلدی علم و ادب سے آئے گا
اگر دیکھے باغ میں ریحان کا دستا ہے اور اٹھ کر اس کو سونگھتا ہے تو دلیل ہے اس کا لڑکا دلیر دانا اور عقلمند ہو گا اور بوئے ریحان فرزند کی دلیل ہے اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آباد پانی جاری والا اور محل والا دیکھے اور اس میں سے میوے کھائے اور اس کے پاس بھی ہیں اور اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے وہ اہل بہشت سے ہیں
اگر کوئی شخص دیکھے باغ میں آباد ہے اور درختوں کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے مالدار عورت ملے گی اور اس سے مال غنیمت پائے گا اگر دیکھے موسم خزاں میں نامعلوم باغ میں گیا ہے اور درختوں کی پت جھڑ ہو رہی ہے تو دلیل ہے اس کو غم و اندوہ ہوگا اگردیکھے باغ میں محل اور سبزہ اور آپ رواں ہے اور عورت صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے آخرت میں بہشت اور حور العین پائے گا اور دلیل ہے کہ شہادت کا درجہ حاصل کریگا
اگر دیکھے اس کا باغ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس باغ کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے اسے مالدار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گا اگر دیکھے باغ میں ہے اور بلند درختوں کے میوے اس پر گرتے ہیں تو دلیل ہے شریف آدمی سے لڑے گا اور اس پر غالب آئے گا اور اگر دیکھے باغ میں کسی درخت کی چوٹی پر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں باغ بزرگوار با مال و جمال مرد ہے اگر دیکھے وقت بہار یا گرما میں ایک عمدہ باغ لگایا ہے اور اس میں میوے لگے ہوئے ہیں اور گل وریاحین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے اس کی موت شہادت پر ہوگی کیونکہ وہ سب بہشت کی صفات ہیں
اور اگر ایام گرم میں باغ معلوم یا نامعلوم دیکھے اور اس کے میوے شیریں ہوں اور درختوں کے پتے گرے ہوئے ہو تو دلیل ہے وہ بادشاہ کا مصاحب ہو گا اس حال میں کہ بادشاہ اپنے خادم وحشم سے بچھڑا گا اور اگر سبز باغ کو تابستان میں سرسبز اور میووں سے پر اور اس میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑ سے اکھاڑ کر خراب کردیا ہے تو دلیل ہے اس ملک کے بادشاہ کو ہلاکت کا خوف ہو گا اور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گا یا وہ معزول ہو گا
اور اگر دیکھے آگ آئی اور اس نے باغ کے درختوں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی اور اگر خواب میں باغ کے اندر اونٹوں کو دیکھے تو دلیل ہے اس ملک کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا اگر دیکھے کہ باغ سےمیوے جمع کرکے لے گیا ہے تو دلیل ہے اسی قدر خیرومنفعت پائے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اصلیت یہ ہے کہ باغ کو خواب میں دیکھنا لوگوں کا باقدرہمت کاروبار کا شغل ہے اگر باغ میں سبزہ دیکھے تو دلیل ہے اس کا شغل نیک ہو گا اور کام آراستہ ہوگا اگر باغ کوسبزے اور میووں سے خالی دیکھے تو دلیل ہے اس کا کام نیک ہوگا اگر باغ سے میوے کھائے ہیں تو دلیل ہے اسی قدر صاحب باغ سے فائدہ اٹھائے گا
اگر بہار اور گرمیوں کے دنوں میں باغ کو اجڑا ہوا دیکھے چنانچہ اس میں سبزہ اور کوئی درخت نہ دیکھا تو دلیل ہے بادشاہ رعایا پر ستم کرےگا اگر دیکھے اپنے ہاتھ سے باغ لگایا ہے اور درخت لگائے اور میوہ لگایا تو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا مال اور فرزند حاصل ہوں گے اور اگر اس باغ میں موسمی انگور دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پائے گا
خانہ باغ میں جانا
دولت سے آرام پائے
باغ کا میوہ کھانا
دولت میں ترقی غم سے چھٹکارا عیال سے آرام ملے عمر دراز ہو
باغ دیکھنا
خوشی حاصل ہو راحت پائے غم دکھ کافور ہو جائے
باغ پھل دار دیکھنا
دولت و ثروت ہاتھ آئے،کاروبار میں ترقی ہو،آرام پائے
- Khwab mein Bair Dekhna
- Khwab mein Anaar Pomegranate Dekhna
- Khwab Mein Aam Mango Dekhna
- Khwab mein Angoor Dekhna
- Khwab mein Saib Apple Dekhna
باغ میں پودا لگانا
لڑکا پیدا ہو،باعث راحت وآرام ہو،لڑکا گلفام ہو
باغ پر موسم خزاں دیکھنا
کاروبار میں تنزل آئے،تکلیف اور رنج و ملال میں مبتلا ہو
باغ سے پھل توڑنا
مال و دولت جمع کرے،کاروبار وسیع ہو،باعزت ہو
ڈوبتے باغ مکان دیکھنا
مشکلات میں گرفتار ہو مصیبت و رنج اٹھائے
سیر باغ کی کرنا
بیٹا پیدا ہو فرحت پائے عیش وعشرت حاصل ہو