Khwab mein Nabina Andha Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Nabina Andha Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein nabina ko dekhna,khwab mein khud ko nabina dekhna,khwab mein kisi ko nabina dekhna,khwab mein andha hone ki tabeer,khwab mein andha hona,khwab mein nabina hona,khwab mein andha admi dekhna,khwab mein khud ko andha dekhna,khwab mein andha ho jana,khawab main kisi ko andha dekhna

 0  179
Khwab mein Nabina Andha Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Nabina Andha Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Nabina Andha Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اندھا ہوا ہے تو دلیل ہے دین اسلام میں گمراہ ہوگا اگر دیکھے اس کی ایک آنکھ اندھی ہوئی ہے تو دلیل ہے اس کا نصف دین گیا ہے یا کوئی بڑا گناہ کیا ہے اور اس کے الزام میں کسی پر مصیبت آئے گی

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اندھے کا ہاتھ پکڑ کر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ گمراہ ہوگا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ نابینا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اچھے کام اپنے ہاتھ سے کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کی آنکھ اندھی کی ہے تو دلیل ہے اس کو راہ دین سے دور کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے چوپائے کو اندھا کیا ہے تو اس شخص پر دلیل ہے جو اس چوپائے کی طرف منسوب ہے اور اس کو ضرر اور تکلیف پہنچائے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں بینائی سات وجہ پر ہے اول درویشی دوم بدحالی سوم غم واندوہ چہارم نقصان جسم پنجم مصیبت ششم نقصان مال ہفتم دین کی تباہی

فرمان حق تعالی ہے بہرے گونگے اندھے ہیں جو رجوع نہیں کرتے اگر نابینا خواب میں دیکھے کہ بینا ہوا ہے تو دلیل ہے دنیا کے کام اس پر کشادہ ہوں گے اور نہ امیدی سے امیدوار ہوگا اور حق تعالیٰ کی رحمت سے نصیب پائے گا فرمان حق تعالی ہے اللہ تعالی کی رحمت سے ناامید نہ ہونا کیونکہ اللہ تعالی سب گناہوں کو بخشنے والا ہے

دین کےکاموں میں چشم پوشی بھوک سے گرم جوشی ہو

نابینا خود کو دیکھنا

اگر کوئی شخص اپنے آپ کو خواب میں نابینا دیکھے تو گمراہی دین کا باعث ہے

اندھے ہوتے اپنے کو دیکھنا

مرگ فرزند کا الم اٹھائے برادر سے چھٹنے کا غم ہو ملازمت سے معزولی ہو تنگی رزق کی طوالت ہو

نابینا اپنے تئیں دیکھنا

دین سے گمراہ ہو تنگدستی کی دلیل ہے

اندھا اپنے تئیں دیکھنا

منفعت سے محروم رہے قصد سفر سے مغموم ہو رنج اٹھائے

خواب میں نابینا (اندھا) دیکھنے کی تعبیر مختلف ہوتی ہے اور اس کا مطلب مختلف چیزوں پر منحصر ہو سکتا ہے۔ اسلامی تعبیر کے مطابق خواب میں خود کو یا کسی اور کو نابینا دیکھنے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ

ہدایت کا فقدان: اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ خواب دیکھنے والا یا وہ شخص جسے خواب میں نابینا دیکھا گیا ہے، اپنی زندگی میں ہدایت یا صحیح راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

مشکلات اور پریشانیاں: نابینا دیکھنے کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کی زندگی میں کچھ مشکلات اور پریشانیاں آنے والی ہیں۔

دینی اور روحانی بے راہروی: کبھی کبھار یہ خواب دینی یا روحانی بے راہروی کی نشاندہی کرتا ہے، یعنی خواب دیکھنے والا دین یا روحانیت سے دور ہو سکتا ہے۔

دھوکہ دہی: نابینا دیکھنے کا مطلب دھوکہ دہی یا فریب بھی ہو سکتا ہے، یعنی خواب دیکھنے والا کسی دھوکے کا شکار ہو سکتا ہے یا خود کسی کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہو۔

ہر خواب کی تعبیر کا دارومدار خواب دیکھنے والے کی موجودہ زندگی کے حالات اور خواب کی جزئیات پر بھی ہوتا ہے۔ اس لئے خواب کی صحیح تعبیر کے لئے کسی معبر (خوابوں کی تعبیر بتانے والے) سے مشورہ کرنا بہتر ہوتا ہے