Khwab mein Charagh Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Charagh Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein chirag jalte dekhna,khwab mein chirag dekhna ki tabeer,khwab mein chiragh dekhna,khwab mein charagh jalta hua dekhna,khwab mein chirag ko roshan dekhna,khwab mein chirag jalta hua dekhna,khwab mein charagh jalana,khwab mein chirag roshan dekhna,khwab mein chirag jalana,khwab mein chirag dekhna kaisa hai
Khwab mein Charagh Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں چراغ گھر کا خادم ہے اور دوسرے اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ گھر کی مالکہ ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں پاکیزہ چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ گھر کی مالکہ باصلاح اور نیک خصلت عورت ہے اور اگر دیکھے کہ چراغ جلتا ہے تو یہ گھر کی مالکہ یا عورت یا خادمہ کے رنج پر دلیل ہے
اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ گھر گرے گا اور گھر کی مالکہ مرے گی
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ چراغ دان میں چراغ روشن ہے تو دلیل ھے کہ اگر شادی شدہ ہے تو لڑکا ہوگا ورنہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اگر کوئی اس کا سفر میں گیا ہے تو واپس آئے گا اور اگر دیکھے کہ شہر میں بہت سے چراغ ہیں تو دلیل ہے ملک کا بادشاہ عادل اور قاضی منصف ہوگا اور شہر کے لوگوں کو خوشی اور نشاط بہت ہوگی
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کے ہاتھ میں بہت سے چراغ ہیں تو دلیل ہے اس کے ہاں فرزند آئے گا جو عزت و دولت پائے گا اور اگر خواب دیکھنے والابدکار ہے تو دلیل ہےحق تعالی کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ کرے گا اور اگر مشرک ہے تو ہدایت پائے گا اور اگر مسلمان ہے تو عبادت کی توفیق پائے گا
فرمان حق تعالی چراغ روشن اور ایمان والوں کو بشارت دو کہ ان پر اللہ تعالی کی طرف سے بڑا فضل ہے اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا اور اس کی عزت و دولت بہت نقصان میں جائے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے چراغ روشن ہے تو دلیل ہے دنیا اور دین کی مراد پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں دو بتی والا چراغ روشن ہے تو دلیل ہے اس کے دو فرزند ایک شکم سے پیدا ہوں گے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے اول بادشاہ دوم قاضی سوم فرزند چہارم عروسی پنجم ولایت ششم سرائے ہفتم سردار ہشتم شادی نہم علم دہم توانگری یازدہم عیش دوازدہم کنیز سیزدہم منفعت چہاردہم جیسادیکھا اسی طرح ہوگا
چراغ دیکھنا
عورت حسین ملے فرزند پیدا ہو قدر ومنزلت بڑھے مرتبہ ملے
چراغ روشن دیکھنا
عمر بڑھے اولاد سے نام روشن ہو اگر جھلملاتے دیکھے تو عمر کا جام لبریز ہو
چراغ گل کرنا
کوئی مصیبت پیش آئے رنج و اندوہ میں مبتلا ہو
چراغ گھر میں جلتے دیکھنا
عورت کا فائدہ بےاندازہ پائے راحت و آرام ہو
چراغ روشن کرنا
اگر کنوارہ ہو تو شادی کرے اولاد سے بھی تعبیر ہے
چراغدان لوہے کا دیکھنا
خدمت گار ملے یا آرام وراحت پائے
چراغدان ٹوٹا دیکھنا
خادم یا گھر کی منتظمہ کے فوت ہونے کی دلیل ہے
چراغدان مٹی کا دیکھنا
اسلام کا خادم ہودیندار پرہیزگار و متقی ہو