Khwab mein Surah Al Fatiha Parhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Surah Al Fatiha Parhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein surah fatiha parhna,khwab mein surah fatiha parhna ki tabeer,khwab mein surah fatiha,khawab mein surah fatiha dekhna,khwab mein surah al fatiha parhna,khwab mein surah fatiha sunna,khwab mein surah fatiha kisi ko parhtay dekhna

 0  356
Khwab mein Surah Al Fatiha Parhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Surah Al Fatiha Parhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Surah Al Fatiha Parhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے اس نے سورۃ الحمد شریف پڑھی ہے دلیل ہے اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کے کام کا خاتمہ ایمان پر ہو گا

خواب میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت

جس نے خواب میں سورۃ فاتحہ پڑھی تو دلیل ہے اللہ پاک اِس پر خیر كے اسباب کو کھول دیں گے . اور نافع اِبْن کثیر ، جعفر صادق اور سعید بن مسیب رحماء اللہ تعالی فرماتے ہیں . كے جس نے دیکھا كے وہ سورۃ الفاتحہ کو یا اِس كے کچھ حصے کو پڑھ رہا ہے . تو دلیل ہے وہ کوئی دعا کرے گا اور وہ دعا قبول ہوگی اور یہی قول امام کسائی کا بھی ہے . اور انہوں نے یہ بھی فرمایا ہے كے اسے کوئی فائدہ حاصل ہو گا جس سے وہ مالدار ہو جائے گا

اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا كے نیند میں اِس کی تلاوت کر نے والا سات مختلف عورتوں سے شادی کر یگا اور وہ شخص مستجاب الدعوات ہو گا اور اِس پر دلیل حضور ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا عمل ہے پس حضور ؟ اِس کو دعا سے پہلے اور دعا كے بعد پڑھا کرتے تھے

اور حضرت عمر ( رضی اللہ تعالی عنہ ) فرماتے ہیں كے جو نیند میں اِس کی تلاوت کرے تو وہ دین كے معاملے میں محفوظ رہیگا . یعنی اِس كے دین کو کوئی خطرہ نہیں . لیکن اگر وہ شخص بیمار ہو تو یہ اِس كے قرب موت کی علامت ہے

اور یہ بھی کہا گیا ہے كے جس نے خواب میں سورۃ ال فاتحہ کی تلاوت کی یا اِس کا کچھ حصہ تلاوت کیا یا اِس پر اِس کی تلاوت کی گئی تو اللہ تعالی اِس پر شر كے دروازوں کو بند کر دیں گے . اور خیر بھلائی كے دروازوں کو کھول دینگے اور یہ بھی کہا گیا ہے كے خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت حج کی علامت ہے