Khwab mein Sawar Hona Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Sawar Hona Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein ghoray par sawar hona, khwab mein hathi par sawar hona, khwab mein gadhe par sawar hona, khwab mein taraam par sawar hona, khwab ki tabeer in urdu, khwab mein khachar par sawar hona dekhna
Khwab mein Sawar Hona Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس نے سواری کی ہے دلیل ہے بادشاہ سے گھوڑا اور ہتھیار اور نعمت پائے گا اگر دیکھے سواروں کے ساتھ پھرتا ہے اور سوار اس کے تابعدار ہیں دلیل ہے ایک جماعت پر حکومت کرے گا اگر دیکھے نہ معلوم سواروں نے اس کو دنیا کے سامان میں سے کچھ دیا ہے تو دلیل ہے اس کو کسی مسافر سے فائدہ پہنچے گا
اگر دیکھے اس کو معلوم سواروں نے کچھ دیا ہے دلیل ہے کہ اس کو آشنا یا دوست سے کچھ فائدہ پہنچے گا اگر سواروں کو نیلے لباس اور گندوں اورد بلوں گھوڑوں پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے
خچر بیگانہ پر سوار ہونا
صاحب خچر کی عورت تصرف میں آئے یا امانت میں خیانت کرے خحالت اٹھائے
سوار ہونا
خواب میں سواری کرنا شاہی ہتھیار اور انعام حاصل کرنے کے مترادف ہے
اگر گھوڑے پر سوار ہو تو عزت و بزرگی اور عہدہ جلیل ہاتھ آئے
بائی سائیکل پر سوار ہونا
بلند مرتبہ اور عزت و احترام کی علامت ہے
خچر پر کسی کو سوار دیکھنا
مرد اجنبی اس کی جورو سےخیانت کرے ننگ و ناموس کھولے بے حرمت کرے
جہاز پر سوار ہونا
غم سے نجات پائے محنت سے نڈر ہو جائے
خچر اپنے پر سوار ہونا
طول حیات ترقی درجات ہو اگر پالان بندھا دیکھے عورت فربہ یا کنیز ملے
کشتی پر سوار ہونا
سرکار سے کوئی عہدہ یا کام پائے ترقی دولت و اقبال ہو
حاکم وقت سے نفع پائے اگر کشتی سے اترے تو مصیبت میں گرفتار ہو
گدھے پر سوار دیکھنا
اگر سرخ رنگ ہے عشرت کی دلیل ہے اگر سفید ہو افزونی سرا تب کی سبیل ہے
خچر پر سوار ہونا
خچر پر سوار ہونا دنیا میں بد نام و ذلیل ہونے کی دلیل ہے
گدھا زردرنگ پر سوار ہونا
رنجوری کی نشانی ہے دلیل پژمردگی وپشیمانی ہے
گھوڑے پر سوار ہونا
حصول جاہ و ثروت ہو وفور مال و دولت ہو
دولت بے اندازہ پائے اور خوبی و خویش رفتاری سے حکومت چلانا مراد ہے
بیل پر سوار ہونا
مال ونعمت ملے
گینڈے پر سوار ہونا
ترقی دولت و شجاعت ہو دشمن سخت پر فتح و نصرت ہو
اونٹ پر سوار ہونا
سفر درپیش ہو
باعث مسرت ہے مالدار ہو، تجارت اچھی ہو،بیوپار سے نفع اٹھائے
گاڑی یارتھ پر سوار ہونا
مال و دولت ملے قدرومنزلت بڑھے
گردن پر سوار ہونا
عورت عفیفہ و جمیلہ یا کنیز نیک سیرت ملے
ہاتھی پر سوار ہونا
اگر شب کو سوار ہو نکاح کرے دن کو سوار ہوتے دیکھے تو بیوی کو طلاق دے
سواروں کے ساتھ ہونا
کسی جماعت یا گروہ سے مل جائے اگر سواروں کو طابع دیکھے تو حاکم ہو
یکہ پر سوار ہونا
کسی دوست عزیز یا آشنا سے منفعت حاصل ہو
- Khwab Main Rail Gari Dekhna
- Khwab mein Kashti Boat Dekhna
- Khwab mein Gari Chalana Ya Dekhna
- Khwab mein Safar Krna Dekhna
پیٹھ پر سوار دیکھنا
جس کو سوار دیکھے اس سے مدد ملے یا نفع پائےاگر خود سوار رہے تو مدد ملے
ٹٹو پر سوار ہو
محنت و مشقت سے رزق حاصل ہو
ٹمٹم پر سوار دیکھنا
عہدہ اعلی پر فائز ہو حکومت وسرداری ملے اور دولت آئے
ٹرام دیکھنا یا سوار ہونا
عزت و توقیر بڑھے اور مرتبہ بلند ہو