Khwab mein Jungle Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Jungle Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein jungle dekhne ki tabeer,khwab mein ghana jungle dekhna,khwab mein jungle mein jana,khwab mein forest dekhna,sapne mein jungle dekhna,jungle khwab mein dekhne ki tabeer,khawab mein jungle jane ki tabeer,khawab mein jungle dekhna kaisa,khwab mein jungle mein janwar dekhna
Khwab mein Jungle Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں درخت کا جنگل جنگلی عورت ہے اگر دیکھے جنگل میں گیا ہے اور وہ میوہ دار درختوں سے سرسبز ہے اور فصل پر دیکھا اور میوہ کھائے تو دلیل ہے جنگلی اصل کی عورت کرے گا یا کنیز کو خریدے گا جس کی پرورش جنگل میں ہوئی ہوگی اور اس کی عورت سے اس کو خیر اور منفعت حاصل ہوگی
اگر جنگل کو ان چیزوں سے خالی دیکھا تو شر اور نقصان پر دلیل ہے اگر دیکھے اس جنگل میں بجائے درختوں کے کانٹے ہیں اور ان کانٹوں سے اس کو تکلیف پہنچی ہے تو اس سے دلیل ہے اس کو عورتوں کی طرف سے غم واندوہ پہنچے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں جنگل دیکھنا چار وجہ پر ہے اول جنگلی عورت دوم کنیز سوم منفعت چہارم غم و اندوہ
کھیت جنگل میں ہرا دیکھنا
دشمنوں کا ہجوم ہو تھوڑی تکلیف کے بعد راحت ہو
جنگل دیکھنا
دشمن پر غالب آئے اور آرام وراحت پائے
جنگل میں شکار کھیلنا
بادشاہ یا حاکم ہو یا سرداری پائے
جنگل کی سیر کرنا
غم و اندوہ سے نجات پائے آرام سے زندگی بسر ہو
چونٹیاں جنگل میں دیکھنا
مسافرت پیش آئے اور فکر و اندیشہ اٹھائے
ڈھنڈورہ ویرانہ جنگل سے سننا
قحط سالی اس قدر ہو کہ لوگ مال و اولاد سب بیچ ڈالیں یا سخت وبا پھیلے
خواب میں بیابان جنگل دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیابان جنگل فراخی اور کشادگی کے مطابق قسمت اور روزی ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ بیابان جنگل میں تنہا ہے تو دلیل ہے اپنی کمائی سے بہت سا مال جمع کرے گا اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے ایک جماعت کے ساتھ بیابان جنگل میں پھرتا ہے تو دلیل ہے سفر سے مال اور نعمت بہت سی حاصل کرے گا اور روزی اس پر کشادہ ہو گی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے جنگل سے باہر آیا ہے تو دلیل ہے غم واندوہ سے نجات پائے گا اگر دیکھے بیابان جنگل میں گیا ہے تو دلیل ہے غمگین اور محتاج ہو گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیابان جنگل دیکھنا چار وجہ پر ہے اول روزی اور قسمت دوم حیرت اور پریشانی سوم دشمنی اورنج چہارم خوف اور ہلاکت کا خطرہ لیکن اس سے بہت جلد نکلے گا