Khwab mein Lakri Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Lakri Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein wood dekhna,khwab mein lakri dekhnay ki tabeer,khwab mein lakri dekhne ki tabeer,khawab ki tabeer in urdu,khwab mein lakdi ka ghar dekhna,khwab mein lakdi dekhne ki tabeer,khwab mein lakriyan dekhna,khawab mein jalanay ki lakri dekhna
Khwab mein Lakri Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں لکڑی کا دیکھنا نفاق ہے اگر کوئی بیگانہ اس کو دے تو اس سے نفاق کرے گا اور ٹیڑھی لکڑی کا خواب میں دیکھنا اس کی تعبیر سیدھی لکڑی کے مطابق ہے اور اگر ٹیڑھی لکڑی جلانے کے قابل دیکھے تو یہ مرد منافق اور جھوٹ بولنے والا ہے
خواب میں جلانے کی لکڑی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جلانے والی لکڑی تر اور خشک کا دیکھنا دلیل ہے کوئی جنگ اور لڑائی اور خصومت اور جھگڑا اور سخن چینی ہو گی اور اگر کوئی دیکھے وہ کوئی جلانے کی لکڑی اپنے گھر میں لایا ہے تو دلیل ہے بقدر اس لکڑی کی سختی کے اس کو اس شہر اور گھر میں کوئی لڑائی اور جھگڑا پیش آئے گا
اگر دیکھے کہ کسی بیگانہ شخص نے اس کو جلانے کی لکڑی بخشی ہے تو دلیل ہے اس کو کسی بیگانہ آدمی کے ساتھ کوئی لڑائی اور خصومت اور جھگڑا پڑے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے وہ کسی جنگل سے یا کسی صحرا سے ہر قسم کی لکڑیاں سوکھی ہوئی جمع کررہا ہے تو دلیل ہے یہ شخص بد کردار اور حاسد اور سخن چین ہوگا اور جلد گرفتار ہو جائے گا فرمان حق تعالیٰ ہے سر پہ لئے پھرتی ایندھن کی لکڑیاں اس کی گردن میں ہورسی مونج کی
اور اگر دیکھے کہ وہ درختوں سے لکڑیاں سوکھی ہوئی جمع کر رہا تھا تو دلیل ہے درمیان صاحب حشمت لوگوں اور بزرگ آدمیوں کے اس کی کوئی آزمائش کریں اور باتیں بے اصل اس کو کہیں اور اگر کوئی دیکھے وہ درخت کے جن سے سوکھی ہوئی لکڑیاں جمع کر رہا تھا میوہ دار تھے تو دلیل ہے وہ درمیان بڑی ہمت والے بزرگ لوگوں کے ہووے اور صاحب حشم ہووے فی الجملہ دیکھنا آگ جلانے والی لکڑی جو تر اور خوش ہے اچھا نہیں ہے
بت لکڑی کا دیکھنا
افلاس کے بہانے دنیاوی فائدہ حاصل کرے
خشک لکڑی دیکھنا
کسی نامعلوم جگہ یا آدمی سے فائدہ حاصل ہو مال دنیا ملے
کودنا لکڑی کے سہارے
کسی کی مدد سے کام انجام پذیر ہو ساتھی یا دوست ملے
لکڑی تراشنا
کسی منافق یا مرتد ملعون کا ہمنوا ہو اور خیر خواہ ہو یا مشرک کو مدد دے
لکڑی جوڑنا
اخوت وہمدردی پیدا کرے اگر آرہ سے چیرتے دیکھے تو منافق ہو
لکڑی رندنا یا صاف کرنا
کاروبار کا میدان ہموار کرے ہم پیشہ رقیبوں پر فتح یاب ہو
لکڑی جلانے کی دیکھنا
نفاق پیدا ہو تنگدست و قلاش ہو افلاس اور بیماری پائے
لکڑی دیکھنا
کمزوری طبیعت اور گنہگار ہونےکی علامت ہے جولاہے سے دوستی کرے
دانت سیاہ لکڑی چوب یاموم دیکھنا
وہ شخص جلد مر جائے یا بیمار ہوہر ایک اس کی حرکات باہمی سے بیزار ہو
خشک لکڑی دیکھنا
اگر کوئی شخص خواب میں خشک لکڑی دیکھے تو کسی نامعلوم شخص سے فائدہ حاصل ہونے اور مال دنیا ملنے کی دلیل ہے
لکڑی سے کوئی چیز بنانا
خواب میں لکڑی تراشنا یا لکڑی سے کوئی چیز بنانا کسی منافق کا خیر خواہ ہونے کے مترادف ہے
خواب میں لکڑی تراشنا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں لکڑی تراشنے والا لوگوں کا خیر خواہ ہے لیکن اس کی صحبت منافق لوگوں کے ساتھ اور بد مذہب ہوتا ہے اور ان کے مطلب پر چلتا ہے کیونکہ لکڑی والوں کو خواب میں دیکھنا نفاق پر دلیل ہے فرمان خق تعالی ہے گویا کہ وہ نا ترش کندے ہیں
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں لکڑی تراشنے والا لڑکوں کا معلم ہے کہ جاہل اور نادان کو عقل اور دانش سکھاتا ہے اور لوگوں کے کاموں کے صلاح دین کرنے والا ہے اور فساد اور نفاق کی راہ کو ان سے دور کرتا ہے حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پڑھئی لوگوں کا معلم ہے