Khwab mein Tasveer Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Tasveer Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khawab mein apni tasveer dekhna,khawab mein kisi ki tasveer dekhna,khwabon ki tabeer,khwab mein tasveer dekhne ki tabeer,khawab mein tasveer parhna,khwab ki tabeer in urdu,khawab mein tasveer jalana,khawab mein tasveer banana,khwab mein tasveer dekhna

Khwab mein Tasveer Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے تصویر خواب میں عورت ہے اگر خواب میں دیکھے اس کے پاس تصویر ہے تو دلیل ہے عورت کرے گا اگر دیکھے کسی سے تصویر خریدی ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے تصویر ضائع ہو گئی ہے یا ہاتھ سے گر کا شکستہ ہوگئی ہے تو عورت کو طلاق دے گا یا اس کی عورت دنیا سے رحلت کرے گی
اگر اپنی تصویر کا چہرہ دوسری صورت پر دیکھے تو دلیل ہے جس عورت کو دیکھا ہے اس کے مطابق اس کے احوال پھر جائیں گے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنی تصویر کو بری صورت سے بدلہ ہوا دیکھے تو دلیل ہے اس کا حال متغیر ہوگا اگر دیکھے اپنے حال اور صورت پر ہو گئی ہے تو دلیل ہے اپنے حال پر اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اوراگر اپنی تصویر باشکوہ دیکھے تو دلیل ہے سب لوگ اس سے منہ موڑ لیں گے اور اس پر ظلم کریں گے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے آدمی کی تصویر حیوان کی تصویر سے بدل گئی ہے تو دلیل ہے وہ شخص بدمذہب اور جھوٹا ہوگا یا خدا تعالیٰ کی صفات میں ناجائز بات کہے گا اگر دیکھے کسی کی تصویر دوسری طرح کی ہے کہ اس کی جنس سے نہیں ہے ہوگئی ہے تو دلیل ہے صاحب خواب کو کوئی مشکل کام پیش آئے گا اور اس میں حیران ہو گا اور خواب میں تصویر بنانے والا ایسا شخص ہے کہ خدا تعالی پر بہتان باندھتا ہے
تصویر دیکھنا
مال ومنفعت پائے مرتبہ بلند ہو
شنگرف سے تصویر دیکھنا
محبوب وصل پائے دنیا کے لہوو ولعب میں پڑ جائے
تصویر پانا
عورت پانے کی علامت ہے
تصویر دیکھنا یا پانا
عورت ملے مال حرام اکٹھا کرنے کی کوشش کرے
تصویر خریدنا
عورت خریدے مگر باعث پریشانی ھے
تصویر ٹوٹی دیکھنا
عورت سے جدائی ہونے کا باعث ہے
تصویر اپنی بدصورت دیکھنا
سختی نازل ہو اور کسی آفت میں گرفتار ہو مشکل درپیش ہو
تصویر اپنی خوبصورت دیکھنا
عزت پاۓ دولت ہاتھ آئے اور آرام و آسائش ہو