Khwab mein Thook Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Thook Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein thook dekhna kaisa hai,khawab mein thook dekhna,khwab mein thook mein khoon dekhna,khuwab mein thook ki tabeer,khwab mein thook dekhne ki kiya tabeer hai,khwab mein thook phenkna,khwab mein thookna
Khwab mein Thook Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس نے تھوکا ہے دلیل ہے ناجائز بات بولے گا اور اگر دیکھے کہ مسجد میں تھوکا ہے تودلیل ہے دین کے بارے میں بات کہے گا اور اسی طرح جگہ میں تھوکا ہے دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کی بابت بات کہے گا اور اگر دیکھے کہ دیوار پر تھوکا ہے دلیل ہے ایسی جگہ مال خرچ کرے گا جس میں کہ حق تعالیٰ کی نہ خوشی ہوگی
اور اگر دیکھے کہ زمین پر تھوکا ہے تو اپنا نقصان دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ درخت پر تھوکا ہے تو دلیل ہے عہد شکنی کرے گا اور جھوٹی قسم کھائے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے گرم تھوک درازی عمر کی دلیل ہے اور سرد تھوک موت پر دلیل ہے اور الٹ کا الٹ ہے اور سیاہ تھوک غم و اندوہ پر دلیل ہے اور زردتھوک بیماری پر دلیل ہے اور اگر تھوک منہ میں سے نکلے اور کپڑا آلودہ نہ کرے تو دلیل ہے کہ باطل اور جھوٹے علم کی تقریر کرے گا اور اگر اس کا اہل نہیں ہے تو جھوٹ بولے گا
اور اگر دیکھے کہ بلغم گلو سے نکال کر آستین میں لی ہے دلیل ہے اپنا مال عیال پر خرچ کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی نے خون والا تھوک اس کے چہرے پر ڈالا ہے دلیل ہے اس کے اہل اسے طعنہ ماریں گے اور اگر دیکھے کہ خون تھوک سے ملا ہوا تھا دلیل ہے کہ حرام کھائے گا اور جھوٹ بولے گا اور وعدہ پورا نہ کرے گا خواب میں تھوک دیکھنا یا گرم تھوک دیکھنا طوالت عمر کی دلیل ہے
تھوک تھوکتا دیکھنا
.طوالت عمر پائے توبہ کرے اور گناہ سے بچے
تھوک زیادہ سیاہ دیکھنا
.بیمار ہو رنج و غم میں مبتلا ہو اگر سرخ تھوک آئے تو موت واقع ہو
تھوکنا مسجد میں دیکھنا
بے دین وبے حیا ھو اور اسلام سے گمراہ ہو
تھوکنا مجلس یا گھر میں
بد نام و بے لگام ہو برائی اختیار کرے