Khwab mein Poda Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this Article get Details About Khwab mein Poda Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein gulab ka poda dekhna,khwab mein sabz poda dekhna,khwab mein phool ka poda dekhna,khwab mein plant dekhna,khwab mein poda dekhne ki tabeer, khwab ki tabeer in urdu

 0  1k
Khwab mein Poda Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Poda Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Poda Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جس سبزے کو کہ اس کے موسم پر دیکھے اور اس کا تنا نہ ہو تو خیرومنفعت پر دلیل ہے اور جس کا تنا اور پیشانی بغیر شاخ کے ہے تو وہ مال اور نعمت اور مرتبے کی زیادتی بقدر سبزی اور کوتاہی اور بلندی اور شاخوں کی باریکی کے ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر سبزہ یاگھاس درخت اگا ہے تو دلیل ہے کہ وہ خیر اور منفعت پائے گا اور جس قدر نا بات زیادہ دیکھے گا خیر اور منفعت زیادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کے کا ن یا زبان یا منہ پر سبزہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ زیادہ ہوگا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمین کی سبزی خواب میں عام  خاص کے لیے نعمت اور من مانا مال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی ملکیت کی زمین میں بہت سے پودےاُگے ہیں تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دیندار اور مسلمان ہوگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھوٹے پودے چار وجہ پر ہے اول مال  دوم منفعت اور بزرگی اور مرتبہ سوم عیش خوش چہارم دولت کی زیادتی

 باغ میں پودا لگانا

لڑکا پیدا ہو،باعث راحت وآرام ہو،لڑکا گلفام ہو

چنبیلی کا پودا دیکھنا

غلام یا کنیز فرار ہو تکلیف بے شمار ہو دل بیقرار ہو

خشخاش کا پودا دیکھنا

ترقی رزق کا باعث ہے موجب آسائش ہے

خوشہ بمعہ  پودا دیکھنا

فارغ البالی کی علامت ہے عیش و آرام پائے

رسوت کا پودا دیکھنا

کمینہ خصلت خادمہ پائے رنج و اندیشہ ہو

گلاب کا پودا دیکھنا

تندرستی پائے خاندان میں ترقی ہو

نرگس کا پودا دیکھنا

عورت حاملہ ہویا مسرت حاصل ہو

خواب میں کبر کاپودا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کبر جمع کرتا ہے دلیل ہے کہ غم ناک ہوگا خاص کر اگر وقت پر ہے اور اگر دیکھے کہ کبر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زیادہ سخت ہوگا اور قبر کے کھانے میں کسی طرح کا نفع نہیں ہے

خواب میں پیل گوش کاپودا دیکھنے کی تعبیر

  پیل گوش ایک قسم کی گھاس ہے کہ جس کے پتے بڑے اور چوڑے ھوتے ھیں اور اس کا شگوفہ اور پھول زرد ہوتا ہے اس کا خواب میں دیکھنا بے اصل کمینی خادمہ عورت ہے اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پیل گوش کا پودا ہے یا اس کو کسی نے دیا تو دلیل ہے کہ اس کی ایسی عورت سے صحبت ہوگی جس سے منفعت د دیکھے گا

خواب میں گلاب کاپودا دیکھنے کی تعبیر 

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا اچھی بات ہے اور اگر بہت سے پودے دیکھے تو مال ونعمت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ میں پودا رکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے اچھی بات سنے گا یا اس کو بوسہ دے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا  میں اگر دیکھے کہ اس کے پاس نا بات کا ڈھیر ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول عمدہ بات دوم بوسہ دینا سوم منفعت اور مال چہارم فرزند پنجم حلال کی روزی