Khwab mein Joo ka Ghalla Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Joo Ghalla Dekhna Ki Tabeer in Urdu, Khwab mein Galla Dekhna, Khwab mein Joo ki Roti Dekhna, Khwab ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Joo Ghalla Dekhna Ki Tabeer
جو ایک غلہ ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جو تریا خشک یا پکے ہوئے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کچھ تھوڑی چیز ملے گی اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس جو ہیں یا کسی نے اس کو دیے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر اور نیکی پہنچے گی اور تندرست رہے گا
اور اگر دیکھے کہ جو زمین میں بوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے پاس مال جمع ہو گا اور خوشنودی حق کا کام کرے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ جو خواب میں مال ہے جو آسانی سے ملے گا اور جو فروش ایسا آدمی ہے کہ دنیا کو دین پر اختیار کرتا ہے
روٹی جو یا مکئی کی کھانا
بزرگی پائے یاد خدا میں مشغول ہو متقی وپرہیزگار ہو