Khwab Mein Shaitan Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab Mein Shaitan Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein shaitan dekhna,khwab mein shaitan dekhna ki tabeer,khwab mein shaitan ko marna,khwab mein shaitan se darna,khwab mein shaitan se larna,sapne mein shaitan dekhna,khwab mein shaitan ko kankar marna

 0  219
Khwab Mein Shaitan Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Shaitan Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Shaitan Ko Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیطان بڑا دشمن اور مکار اور فریبی شخص ہے اگر دیکھے شیطان اس کو وسوسے میں ڈالتا ہے دلیل ہے کہ نالائق باتوں سے توبہ کرے گا تاکہ دشمن اس پر کامیاب نہ ہوسکے فرمان حق تعالیٰ ہے تحقیق جو لوگ پرہیزگار ہیں جب ان کو شیطانی گروہ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے وہ نصیحت قبول کرتے ہیں اور وہ بصارت پر ہوتے ہیں

 اور اگر دیکھے کہ شیطان کے ساتھ لڑا ہے اور مغلوب کر لیا ہے دلیل ہے اس کا دین درست ہوگا اگر اس کے خلاف ہے تو ضعف دین کی دلیل ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے شیطان کو خواب میں خوش دیکھے تو دلیل صاحب خواب حرص اور شہوت میں مشغول ہو گا اگر شیطان کو غمناک دیکھے تو دلیل ہے عبادت اور دین میں مشغول ہو گا اگر دیکھے شیطان نے اس کے جسم سے کپڑا اترا ہے اگر صاحب خواب حاکم ہے تو حکومت سے معزول ہو گا اگر یہ خواب کوئی دیہاتی دیکھے تو دلیل ہے اس کو نقصان پہنچے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ شیطان اس کے پیچھے چڑھا ہے دلیل ہے کہ شیطان اس پر فتح پائے گا اگر دیکھے وہ شیطان کے ہاتھ میں قید ہوا ہے اور اس کو لے گیا ہے دلیل ہے رسوائی میں مشہور ہو گا اگر دیکھے شیطان اس کے ساتھ صحبت کی ہے دلیل ہے بہت بڑا گناہ کرے گا اگر دیکھے شیطان کے ساتھ بات چیت کی ہے دلیل ہے دشمن سے ہم صلح ہو گا اور حق تعالیٰ اس کی مراد پوری کرے گا

فرمان حق تعالیٰ ہے کہ سرگوشی شیطان سے ہے تاکہ اہل ایمان کو غمناک کرے اور اللہ کے اذان کے سوا ان کو ذررنہیں دے سکتا ہے

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے اس نے شیطان کے ساتھ کھانا کھایا اور پانی پیا ہے دلیل ہے بدکاری اور فساد کے راستے پر آئے گا اور شیطان کی تابعداری کرے گا اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے خیر و صلاح کے کام پر ہوگا اور دین کی راہ پر قناعت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے شیطان کو پکڑا ہے یا اس کے پیٹ میں چلا گیا ہے دلیل ہے راہ فساد سے دور ہوگا اور توبہ کرکے عبادت میں مشغول ہو گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں شیطان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول دشمن کو دیکھنا دوم فساد سوم شہوت اور مصیبت اور خواہش نفس چہارم طاعت سے دور ہونا پنجم اہل خیر اور صلاح سے دوری تلاش کرنا ششم حرام چیزیں 

شیطان کو مطیع دیکھنا

مال و دولت ملے علوم دینیہ کی روزی ہو رنج و غم دور دشمنوں پر فیروزی ہو

شیطان کا مقہور دیکھنا

فرحت و راحت بے شمار ہو دشمن ذلیل و خوار ہو

دشمن پر فتح یابی کی نشانی ہے باعث کامرانی ہے

شیطان پر فریفتہ ہوتا دیکھنا

بیوی بدخواہ مال و دولت تباہ ہو

شیطان سے لڑنا

برے کاموں سے بچے فسادی مکار دغا باز لوگوں سے پرہیز کرے

شیطان دیکھنا

دین میں خرابی پیدا ہو شیطان خصلت آدمی کے جال میں پھنسے

شیطان پر فریفتہ ہونا

مال و دولت سے تباہی ہو عورت سے بد خواہی ہو

ابلیس کو خواب میں دیکھنا

ابلیس  کو دیکھنے سے مراد بدعتی عالم سے ملاقات ہے . اور جرائم کا ارتکاب ہے
اِس سے دھوکہ فریب کاری اور میاں بیوی کی جدائی بھی مراد ہے
شخص خواب میں دیکھے كے شیطان اسے دیوانہ کر رہا ہے ، تو اِس کی تعبیر یہ ہے كے وہ ”سود“ کھائے گا