Khwab mein Kafan Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Kafan Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein kafan dekhna,khwab mein murde ko kafan mein dekhna,khwab mein kafan kharidna,khwab mein zinda ko kafan mein dekhna,khwab mein kafan dekhna kaisa hota hai,khwab mein kafan pahnna,khwab mein kafan murde ko pahnana,khawab mein kafan chor dekhna

Khwab mein Kafan Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی مردے یا زندہ کے لیے کفن بنایا ہے اگر وہ معلوم شخص ہے تو اس سے رنج پہنچنے پر دلیل ہے اور اگر کسی معلوم مردے کے لیے کفن بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا میں اس مردے کے طریقے کی تلاش کرے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ مردے کا کفن پھاڑا ہے اہل تعبیرکہتے ہیں اگر صاحب خواب صالح اور پارسا اور طالب علم ہے اور باریک باتیں کہتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اس کا رخ کرے گی اور مال حرام جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ مردوں کے کفن اُتارتا ہے اور جگہ بہ جگہ لیے پھرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام اس کے ہاتھ پر روانہ ہوگا
اور اگر صاحب خواب مفسعد ہے تو دلیل ہے کہ منافق اور چغل خور ہوگا اور لوگوں پر فسد اور جھوٹ کی گواہی دے گا
خواب میں مردے کا کفن دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ معلوم مردے کو کفن کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس دنیا میں مردے کا طریقہ پکڑے گا اگر عالم تھا تو مال میں اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مردے کا کفن اتارا ہے دلیل ہے کہ وہ مروت زندے کی قبر میں ہے اور اس مردے کا حال نیک ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مردہ کو کفن دیا ہے تو دلیل ہے کہ مردے کے خویشوں کو کپڑا دے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لباس مردہ تین وجہ پر ہے اول مال دوم مشکل کام کا ظاہر ہونا سوم دین کا فساد
اگر دیکھے کہ مردے نے نگاہ کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی لیکن اس کے گھر میں خرابی پڑے گی اور اگر دیکھے کہ مردہ زندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر ظاہر ہو گا چنانچہ اگر معطل ہے تو کام پائے گا اور اگر بادشاہ ہے تو اس کا علم اور حکمت زیادہ ہو اور جو امید ہے پوری ہوگی اور اگر کسی شغل میں تردد ہے تو پورا ہوگا فرمان حق تعالیٰ ہے اللہ تعالی نے اس کو سو سال مارے رکھا پھر اس کو اٹھایا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوئی بڑا آدمی یا کوئی عالم زندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مذہب اور اس کی خصلت زندہ ہوگی خواہ نیک ہو یا بد اور اگر دیکھے کہ اس کو مردے نے بغل میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گئی اور صاحب خواب کا کام بہتر ہوگا
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی چیز مردے کو دی ہے تو دلیل ہے کہ وہ چیز مہنگی ہوگی اور اس کا نرخ گرا ہوگا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ مردہ بخشا ہوا اور شہید ہو گا اور اگر دیکھے کہ مردہ اس سے کھانا مانگتا ہے تو دلیل ہے کہ مردہ اس سے صدقہ کی امید رکھتا ہے
کفن خریدنا یا بنانا
مصیبت میں گرفتار ہو غم و اندوہ میں پڑے
کفن واقف شخص کا بنانا
اس کے امداد کرے نفع پہنچائے مراد بر آئے
کفن پہننا یا دیکھنا
عمردراز سرکار سے خلعت پائے گاغم دنیا سے بے نیاز ہو پوشاک نفیس پہننے میں آئے
خواب میں کفن چور دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ کفن چور ہو ہےاگر صاحب خواب اہل علم سے ھے تو دلیل ھے کہ باطل دنیا کی طلب میں اپنا علم بیچے گا اور اپنی عمراس میں ضائع کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کفن چور دیکھے کہ اس نے بہت سے کفن جمع کیے ہیں تو دلیل ہے کہ مصلح ہوگا اور علم وحکمت حاصل کرے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مال حرام جمع کرے گا اور لوگوں سے ملامت اور سرزنش پائے گا