Khwab mein Mewa Jaat Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Mewa Jaat Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein khushk mewa dekhna,khwab mein badam dekhna,khwab mein mewa dekhna,khwabon ki tabeer,khwab mein mewa jaat dekhna,khwab mein dried fruit dekhna,khwab mein pista dekhna,khwab mein kajo deekhna

Khwab mein Mewa Jaat Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے میوہ جو ترش اور شیریں ہے خیرومنفعت پر دلیل ہے اور جو میوہ کھانے میں خام اور ترش ہے بے ہودہ اور سرد باتوں پر دلیل ہے اور انگور سیاہ اور آلوبخارہ اور زیتون غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ درخت پر سے میوہ چنا ہے تو دلیل ہے اسی قدر کسی بزرگ شخص سے مال حاصل کرے گا
اگر دیکھے بیٹھ کر کسی درخت سے میوہ چنا ہے تو دلیل ہے جو کچھ پائے گا حلال اور شائستہ ہوگا اگر دیکھے درخت پر بغیر ہاتھ ڈالے میوہ گرا ہے دلیل ہے بغیر رنج و مشقت کے اس کو مال حلال حاصل ہوگا اگر دیکھے درخت سے کچھ میوہ لیا ہے اگر موسم پر ہے تو کچھ خوف نہیں ہے اور حلال روزی پر دلیل ہے اگر بے وقت ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے جو میوے موسم میں خواب میں دیکھے اور کھائے دلیل ہے اسی قدر مال حاصل کرے گا اور اگر میوے اپنے وقت پر نہیں ہیں تو دلیل ہے اس کامال پراگندہ ہوگا اور ہر میوے کی تعبیر درخت کی طرف رجوع کرتی ہےخواہ نیک ہو یا بد ہو اور زرد میوے سوائےترنج اور بہی اور زرد آلو بخارا کے بیماری پر دلیل ہے کیونکہ ان تینوں کی تعبیر نقصان نہیں ہے
اور ترش میوے غم و اندوہ پر دلیل ہیں اور تر میوے پکے ہوئے اور شیریں اور اپنے موسم پر روزی حلال پر دلیل ہیں اور خواب میں خام اور بے مزہ میوے مال حرام اور اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے اگر دیکھے اس نے گرما کا میوہ سرما میں کھایا ہے تو دلِ بیمار پڑے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں میوہ اگر بے وقت دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اگر گلوگیر میوہ بے وقت کھائے تو کاموں کی بستگی اور تنگی عیش پر دلیل ہے حاصل یہ ہے جو میوہ سبزاور تر اور خوشبودار اور شیریں ہے اس کی تعبیر خیر اور منفعت ہے
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے میوہ بیچتا ہے اگر کوئی لوگوں کا پسندیدہ ہے تو دلیل ہے کسی بڑے کام میں مشغول ہو گا اور اگر میوہ ترش اور بے مزہ فروخت کرتا ہے تو غم و اندوہ اور رنج پر دلیل ہے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں میوہ فروش اگر عمدہ اور شیریں میوہ فروخت کرتا ہے تو بہتری اور خیر پر دلیل ہے اور معبر کو چاہیے دیکھےکہ کس کا خواب کس طرح بیان کرنا ہے اور ہر رائے کے خواب میں فرق کرنا چاہیے اور تاویل بیان کرتے وقت خیال کرنا چاہیے اور اللہ تعالی بہتری کو خوب جانتا ہے
میوہ
خواب میں میوہ ترش و شیریں خیروبرکت سے تعبیر ہے
باغ کا میوہ کھانا
دولت میں ترقی غم سے چھٹکارا عیال سے آرام ملے عمر دراز ہو
درخت سے میوہ توڑنا
نسل میں زیادتی اور برکت ہو اولاد کی بدولت راحت و منفعت ہو
درخت بے میوہ دیکھنا
مال قلیل حاصل ہو بے پرواہ ہو رنج کا صدمہ دل پر اٹھائے