Khwab mein Rooh Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Rooh Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein apni maut dekhna,khwab mein rooh dekhne ki tabeer btain,khwab mein apni ya kisi ki rooh dekhne ki tabeer,khwab mein kisi ki maut dekhna,khwab mein apne bhai ki rooh dekhna,khwab mein rooh qabz hoti dekhne ki tabeer,khwab mein rooh se baat karte dekhne ki tabeer
Khwab mein Rooh Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں جان کا دیکھنا فرزند یامال یا عیال موافق ہے اگر دیکھے جان اس کے جسم سے نکل گئی ہے جان یعنی روح دلیل ہے اس کا فرزند یا عورت مرے گی اور اس کا مال ضائع ہوگا یا خود ہلاک ہوگا اگر اپنی روح کسی نیک مرد کی صورت پر دیکھے تو دلیل ہے اس کے یہاں نیک فرزند ہوگا اور اس کا حال نیک ہو گا یا خوش طبع اور جواں مرد بادشاہ کی خدمت حاصل کرے گا اگر اپنی روح کو کسی برے مرد بدخو کی صورت پر دیکھے تو اس کی تعبیر اول کے خلاف ہے
روح کا دیکھنا
خواب میں روح کا دیکھنا فرزند ومال سے تعبیر ہے
حضرت عزرائیل علیہ السلام کو روح قبض کرتے دیکھنا
عمردراز دولت زیادہ عمر بھر خرمی و راحت رہے
روح کیوڑہ دیکھنا
پاکیزہ غذا ملے اور روزی حاصل ہو
روح اپنی دیکھنا
اہل وعیال سے تعبیر ہے اگر روح فرخندہ دیکھے تو اہل و عیال میں ترقی پائے اور اگر روح کو پریشان دیکھے تو کنبہ میں تنزل آئے
روح کو نیک صورت دیکھنا
فرزند نیک سیرت پیدا ہونے کی بشارت ہے
خوابوں میں روح کی حقیقت
ان حواس كے بارے میں بھی اختلاف ہے كے آیا یہ دریچوں کی طرح ہیں جن سے روح دکھاتی ہے تو اسے ان كے ماورا کا علم و اِدْراک حاصل ہوجاتا ہے یا یہ حواس جاسوس اور نوکروں کی طرح ہیں . اِس کی مثال ایسے دی جا سکتی ہے كے ایک گنبد ہے جس كے بیچوں بیچ ایک بادشاہ بیٹھا ہے ، گنبد میں پانچ دریچے ہیں ، ہر دریچے پر جاسوس بیٹھا ہے اور وہ آنكھوں دیکھا حال بادشاہ سے بیان کر رہا ہے
بادشاہ اپنی معلومات كے مطابق ایسی تدابیر اختیار کرتا ہے جو اِس کی رعایا كے لیے سودمند ہوتی ہیں . وہ ہمیشہ اپنی رعایا کی دیکھ بھال اور ان كے عمور کی اصلاح میں مصروف رہتا ہے ، تاہم یہ بھی حقیقت ہے كے بادشاہ ہاں نا وقت اِس حال میں نہیں رہ سکتا . اسے اور اِس كے خادموں کو بھی آرام کی ضرورت پڑتی ہے