Khwab mein Sharab Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this video get details about Khwab mein Sharab Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein sharab ki botal dekhna,khwab mein sharab peena ki tabeer,khwab mein sharab bechna,khwab mein sharab kharidna,khwab mein sharab peena kaisa hai,khawab mein sharab dekhna

 0  422
Khwab mein Sharab Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Sharab Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Sharab Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب مال حرام ہے جو لڑائی اور جھگڑا سے حاصل ہو گا اور اگر دیکھے کہ وہ شراب میں غرق ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بہت بڑے فتنے میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو منفعت حاصل ہوگی

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ شراب پی کر مست ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ وہ دوسروں کے ساتھ شراب پیتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر جنگ اور جھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے کہ شراب نہریا دریامیں جاری ہے اور وہ اس میں بیٹھتا ہے تو دلیل ہے کہ فتنے میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ شراب کا پیالہ اس کے ہاتھ میں ہے اور اس کے مصاحب نے لیا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا وعیش کے باعث جنگ اور خصومت میں پڑے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ شراب کو پانی میں ملا کر پیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ مال لگے گا کچھ حلال ہوگا اور کچھ حرام ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ شراب کو بیچتا ہے تو دلیل ہے کہ مال برباد کرے گا اور جو والی کا شراب پینا اس کے معزول ہونے پر دلیل  ہے

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے اول پوشیدہ نکاح دوم مال حرام سوم اس جہان کی نعمت

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ شراب کے لیے انگور ملتا ھے تو دلیل ھے کہ کسی بادشاہ یا رئیس کامقرب ہو گا اور ان سے مال پائے گا 

خواب میں پختہ شراب دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شراب کی تعبیر مال حرام ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ شراب پی کر مست ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس مستی کے مطابق عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ بغیر شراب پیئے مست ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بڑا خوف اور دہشت پہنچے گی فرمان حق تعالیٰ ہے اور تو  لوگوں کو نشہ میں دیکھےگا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شراب مویز سے مستی پینے کے مطابق مال اور نعمت کی کمی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شراب ہے اور اس نے خواہش سے پی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے جنگ اور جھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے کہ شراب میں غرق ہوا ہے تو دلیل ہے کہ جھگڑے میں ہلاک ہوگا

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے شراب پی ہے تو دلیل ہے کہ مال حلال کو حرام میں بدلے گا اور اگر دیکھے کہ شراب پانی سے ملی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا کہ اس کا کچھ حصہ حلال اور کچھ حصہ حرام ہو گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ عورتوں سے مال لے گا اور اگر دیکھے کہ شراب فروخت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام چیز فروخت  کرے گا

خواب میں شراب کی مجلس دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگردیکھے کہ شراب کی محفل میں ہے  اور اس نے شراب نہیں پی ہے دلیل ہے کہ فساد اورحرام میں مشغول نہ ہو گا لیکن خوش ہو گا اور اگر دیکھے کہ مجلس شراب میں گویا اور چنگ وچغانہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ اور جھگڑا ہو گا

شیشہ میں شراب انگور یا سیب کی اتارنا

زن اوباش حسین ملے ملک سے اس کی اس کو لال ملے

شراب پینا

مال حرام پائے مغرور ہو عزت گنوائے 

 پیالے دودھ یا شراب کے پینا

 نیک عورت سے شادی ہو کمال راحت و آرام نصیب ہو

 مجلس شراب کی محفل دیکھنا

اگر کوئی خواب میں شراب کی محفل میں دیکھے اور شراب نہ پئے تو حرام اور فتنہ و فساد میں گرفتار ہوگا

نشہ شراب سے مخمور ہونا

دولت تازہ راحت بے اندازہ ملے 

 نشہ شراب بے خود ہو نا

 رنج و بلا میں پڑے ذلت و خواری پائے

شراب دیکھنا یا پینا

حرام مال ہضم کرے بے فکر وعیاش ہو عاقبت خراب ہو

شراب خریدنا یا بیچنا

فتنہ و فساد میں شامل ہوبے دین بدمعاش کامل ہو

شراب نکالنا یا پینا

لوگوں میں منافرت پھیلائے فسادی مکار عیار ہو

شراب پی کر مست ہونا

مالدار ہو یا قوم کا سردار ہو منفعت بے شمار ہو

صراحی شراب کی پانا

عورت خوبصورت دوشیزہ مخمور پرادا پائے جس پر فدا ہو

مجلس شراب کی دیکھنا

اگر تہذیب یافتہ اہل محفل ہوں تو قومی کام بہتر طریقہ سے کرے فائدہ کثیر ہو

نشہ شراب میں مست ہونا

عیش و راحت اور آرام و چین نصیب ہو

خواب میں جو کی شراب پینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جو کی شراب پینا خیرومنفعت پر دلیل ہے جو اس کو خادم سے حاصل ہوگی اگر کوئی دیکھے کہ اس نے جو کی شراب پی ہے دلیل ہے کہ خادم سے خیرومنفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے جو کی شراب کسی کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فائدہ پہنچائے گا

اور اگر دیکھے کہ جو کی شراب کا کوزہ گرا ہے اور وہ بھی گری ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جو کی شراب پینا لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے جو کی شراب پی ہے دلیل ہے کہ کسی کمینہ آدمی کی خدمت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے جو کی شراب پی ہے اور میٹھی ہے تو دلیل ہے کہ منفعت پائے گا

 اور اگر دیکھے کہ ترش اور بے مزہ ہے تو دلیل ھے تو اس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جو کی شراب پینا چار وجہ پرہے اول منفعت دوم بوسہ سوم خدمت کرنا چہارم کمینہ شخص