Khwab mein Hazrat Izraeel Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Hazrat Izraeel Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein hazrat izraeel ko dekhna,khwab mein farishta dekhna,khwab mein maut ka farishta dekhna,khwab mein farishta dekhne ki tabeer,khwab mein farishta dekhna ki tabeer,khawab mein hazrat izraeel ko dekhna,khwab main hazrat izraeel (a.e) ko dekhny ki tabeer,khwab ki tabeer in urdu
Khwab mein Hazrat Izraeel Ko Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی مالک الموت کو آسمان پر اور اپنے آپ کو زمین پر دیکھے تو دلیل ہے وہ شخص اپنے کام سے معزول ہو گا اور اگر اپنے پاس دیکھے تو دلیل ہے اس کی موت قریب ہے اور اگر مالک الموت کو خوش دیکھے تو شہادت کی دلیل ہے اور اگر مالک الموت سے کشتی کی اور گر پڑا تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی رخصت ہو گا اور اگر مالک الموت کو گرا دیا تو بعض تعبیر دان بیان کرتے ہیں بیمار ہو گا لیکن شفا پائے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جو کوئی ملک الموت کو خواب میں خرم و شاداں دیکھے تو دلیل ہے اس کی زندگی دراز ہو گی اور اگر سلام کرتا ہوا دیکھے تو شخص جلدی شہادت پائے گا اور اگر شرینی دیتا دیکھے تو جان آسانی سے نکلے گی اور اگر غصہ میں دیکھے تو اس کی موت خطرناک ہوگی اور اگر کوئی تلخ چیز دیتا ہوا دیکھے تو اس کی جان مشکل سے نکلے گی
اگر خواب میں لوگ اس کو خبر دیں کہ مالک الموت فلاں جگہ ہے اور وہ دور سے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے کام پڑے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مالک الموت کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے یہ شخص دشمن خلق ہوگا
حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا
موت کا پیغام سمجھے گناہوں سے توبہ کرے
حضرت عزرائیل علیہ السلام کو سلام کرتے دیکھنا
دنیا میں ایمن و محفوظ رہے عاقبت سیر جناح سے محفوظ رہے
حضرت عزرائیل علیہ السلام کو روح قبض کرتے دیکھنا
عمردراز دولت زیادہ عمر بھر خرمی وراحت ر ہے
عزرائیل علیہ السلام کو گھر میں دیکھنا
اہل خانہ سے کسی ایک کی موت واقع ہو
عزرائیل علیہ السلام کو غصّہ میں دیکھنا
بیماری و تنگ دستی سخت پائے پریشانی زیادہ ہو
عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا
موت آئے اگر آسمان سے نازل ہوتے دیکھے تو تنگ دستی ذلت پائے
عزرائیل علیہ السلام کو خوش دیکھنا
درجہ شہادت نصیب ہو یا عمر طویل ہو خوشی حاصل ہو
حضرت عزرائیلؑ کو خندہ رو دیکھنا
درازی عمر کا باعث ہے راحت و آرام پائے بے فکری میں عمر گزرے اور نیک انجام ہو
حضرت عزرائیلؑ سے شیرینی لینا یا کھانا
سکرات موت میں آسانی ہو نیکوں میں داخل ہو قبر کو روشن و فراخ پائے دنیا میں راحت نصیب ہو
حضرت عزرائیلؑ کو دور سے دیکھنا
کسی بادشاہ وقت سے کام پڑے یا کسی امیر و رئیس سے ملاقات ہو سفر دراز درپیش ہو
حضرت عزرائیلؑ کو آسمان سے اترتے دیکھنا
اچانک موت واقع ہو دل پریشان ہو صدمہ عظیم ہو اور اگر باشاہ دیکھے تو آسمانی بلائیں نازل ہوں
حضرت عزرائیلؑ کو آسمان پر چڑھتے دیکھنا
اگر بیمار ہو تو شفا پائے راحت ہاتھ آئے اور اگر غریب ہو تو مالدار ہو جائے اگر بادشاہ دیکھے رعیت کو خوشحال پائے