Khwab mein Suar Pig Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Suar Pig Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein khanzeer dekhna,khwab mein soor dekhna,khwab mein suar dekhna,khwab mein suar dekhna kaisa hai,khwab mein suar ka gosht dekhna,khwab mein pig dekhna

 0  764
Khwab mein Suar Pig Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Suar Pig Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Suar Pig Dekhna Ki Tabeer

مالدار اور طاقتور اور بے فیض بے غیرت و حرام خور ہو

سور کو مار ڈالنا

 دشمن پر منصور ہو

سور کا بچہ دیکھنا

دولت وریاست ہاتھ آئے اولاد سے راحت و نفع پائے

 گوشت سور کا کھانا

طعام نجس یا مال حرام پائے بے حرمت وبے حیا مشہور ہو جائے

سوروں کا گلہ دیکھنا 

بہت سا مال و دولت جمع کرے مگر بےعزت دیوس و بے غیرت ہو

سور کو حملہ آور دیکھنا

کسی حاکم یا امیر بدخصلت سے واسطہ پڑے

سور کو ہلاک کرنا

کسی دشمن یاحاکم ظالم پر فتح و نصرت پائے خطرہ سے محفوظ رہے

شکار سور کا کرنا

حرام مال پائے بد نام اور بدکردار ہو بے حیاء بے ایمان ہو

خواب میں سور دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور تونگر مرد ہے قوت والا لیکن بے خیر ہے اور اگر دیکھے کہ سوروں کو ایک جگہ میں نگاہ میں رکھا ہوا ہے اور رہا نہیں کرتا ہے تاکہ پراگندہ ہو جائیں تو دلیل ہے کہ بہت مال جمع کرے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور کی حفاظت دنیا داری کے لیے نیک ہے اور دین کے لئے بد ہے اور سور کا بچہ خواب میں غم و اندوہ ہے اور اگر دیکھے کہ وہ سورکھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیاج کھاتا ہے اور اگر دیکھے کہ سوروں کی جگہ  بجگہ لیے پھرتا ہے دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے احوال اچھے ہوں گے اور اس کی آخرت کے احوال برے ہوں گے

اور اگر دیکھے کہ سوروں کے درمیان پھرتا ہے دلیل ہے کہ وہ حرام کا مال جمع کرتا ہے خوش ہو گا اور کہتے ہیں کہ خواب میں مادہ سور کا دودھ پینا غم و اندوہ اور مصیبت ہے اور اگر دیکھے کہ سوروں کے درمیان بیٹھا ہے دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اگر دیکھے کہ سور اس کے پیچھے آیا ہے اور اس کے چہرے کے سامنے سے باہر گیا ہے  دلیل ہے کہ اس کی ناپاک مراد پوری ہوگی

اور اگر دیکھے کہ سور کا گوشت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا اور اگر دیکھے کہ سورو کا گڈریا ہے دلیل ہے کہ بد دین اور بد فیل گروہ پر سردار ہو گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سور کے ساتھ جنگل میں جنگ کی ہے دلیل ہے کہ ظالم اور کمینے آدمی کے ساتھ اس کا جھگڑا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سور کے بال اور چمڑا یا ہڈی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا